الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
138. بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّمْتِ وَحِفْظِ اللِّسَانَ .
خاموش رہنے اور زبان کی حفاظت کرنے کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18169
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تَقَبَّلُوا لِي سِتًّا أَتَقَبَّلْ لَكُمْ بِالْجَنَّةِ، قَالُوا مَا هِيَ؟ قَالَ: إِذَا حَدَّثَ أَحَدُكُمْ فَلَا يَكْذِبْ، وَإِذَا وَعَدَ فَلَا يُخْلِفْ، وَإِذَا ائْتُمِنَ فَلَا يَخُنْ، وَغُضُّوا أَبْصَارَكُمْ، وَكُفُّوا أَيْدِيَكُمْ، وَاحْفَظُوا فُرُوجَكُمْ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ يَزِيدَ بْنَ سِنَانٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَنَسٍ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا انس بن مالک رضٰ اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم مجھے چھ چیزوں کی ضمانت دو! میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں، لوگوں نے دریافت کیا: وہ کون سی ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص بات کرے تو وہ جھوٹ نہ بولے:، جب وعدہ کرے تو اس کی خلاف ورزی نہ کرے، جب اسے امین بنایا جائے تو خیانت نہ کرے، تم اپنی نگاہیں جھکا کے رکھو، اپنے ہاتھ روک کے رکھو اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ یزید بن سنان نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18169]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ یزید بن سنان نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18169]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4257)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
Majma al-Zawa'id Hadith 18169 in Urdu