🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
138. بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّمْتِ وَحِفْظِ اللِّسَانَ .
خاموش رہنے اور زبان کی حفاظت کرنے کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18172
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ كَثُرَ ضَحِكُهُ اسْتَخَفَّ بِحَقِّهِ، وَمَنْ كَثُرَتْ دُعَابَتُهُ ذَهَبَتْ جَلَالَتُهُ، وَمَنْ كَثُرَ مِزَاحُهُ ذَهَبَ وَقَارُهُ، وَمَنْ شَرِبَ الْمَاءَ عَلَى الرِّيقِ انْتَقَصَتْ قُوَّتُهُ، وَمَنْ كَثُرَ كَلَامُهُ كَثُرَ سَقْطُهُ، وَمَنْ كَثُرَ سَقْطُهُ كَثُرَتْ خَطَايَاهُ، وَمَنْ كَثُرَتْ خَطَايَاهُ كَانَتِ النَّارُ أَوْلَى بِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کا ہنسنا زیادہ ہو گا، اُس کا حق ہلکا ہو جائے گا، جس شخص کا ہنسی مذاق زیادہ ہو گا اس کی جلالت رخصت ہو جائے گی، جس کا مزاح زیادہ ہو گا، اس کا وقار رخصت ہو جائے گا، جو شخص (صبح کے وقت بیدار ہونے کے بعد) خالی پیٹ پانی پیے گا، اس کی قوت کم ہو جائے گی، جو شخص زیادہ بات کرے گا اس کی فضولیات بھی زیادہ ہوں گی اور جس کی فضولیات زیادہ ہوں گی اس کے گناہ زیادہ ہوں گے اور جس کے گناہ زیادہ ہوں گے، جہنم اس کے زیادہ لائق ہو گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں راویوں کی ایسی جماعت ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18172]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6553»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 18172 in Urdu