الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
141. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخَوْفِ وَالرَّجَاءِ .
خوف اور امید کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18196
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِقَوْمٍ يَضْحَكُونَ فَقَالَ:" تَضْحَكُونَ وَذِكْرُ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ بَيْنَ أَظْهُرِكُمْ؟!". قَالَ: فَمَا رُئِيَ أَحَدٌ مِنْهُمْ ضَاحِكًا حَتَّى مَاتَ، قَالَ: وَنَزَلَتْ:" نَبِّئْ عِبَادِي أَنِّي أَنَا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ وَأَنَّ عَذَابِي هُوَ الْعَذَابُ الْأَلِيمُ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر کچھ ایسے لوگوں کے پاس سے ہوا جو ہنس رہے تھے آپ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ ہنس رہے ہو؟ حالانکہ تمہارے سامنے جنت اور جہنم کا ذکر ہوتا ہے، راوی کہتے ہیں: اس کے بعد ان لوگوں میں سے کسی کو بھی مرتے دم تک ہنستے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔ راوی بیان کرتے ہیں: یہ آیت نازل ہوئی: ”تم میرے بندوں کو یہ بتا دو! کہ بے شک میں مغفرت کرنے والا، رحم کرنے والا ہوں اور میرا عذاب، وہ دردناک عذاب ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18196]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18196]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3825)، أخرجه مسند البزار برقم: 2216»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 18196 in Urdu