🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. بَابٌ فِيمَنْ يُؤَخِّرُ الصَّلَاةَ عَنِ الْوَقْتِ .
جو شخص نماز کو مخصوص وقت سے مؤخر کر دے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1824
وَعَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي: يَا أَبَتَاهُ أَرَأَيْتُ قَوْلَهُ: (الَّذِينَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ) أَيُّنَا لَا يَسْهُو؟ أَيُّنَا لَا يُحَدِّثُ نَفْسَهُ؟ قَالَ: لَيْسَ ذَاكَ، إِنَّمَا هُوَ إِضَاعَةُ الْوَقْتِ، يَلْهُو حَتَّى يَضِيعَ الْوَقْتُ.
وَفِي رِوَايَةٍ أُخْرَى قَالَ سَعْدٌ: أَوَلَيِسَ كُلُّنَا نَفْعَلُ ذَلِكَ؟.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
مصعب بن سعد بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد سے دریافت کیا: اے ابا جان اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ (ارشاد باری تعالی ہے:) ”وہ لوگ جو اپنی نمازوں سے غافل ہوتے ہیں“۔ تو ہم میں سے کسے سہو لاحق نہیں ہوتا ہے، اور ہم میں سے کون اپنے خیال میں گم نہیں ہو جاتا ہے، تو انہوں نے فرمایا: اس سے مراد یہ نہیں ہے، اس سے مراد وقت ضائع کرنا ہے کہ آدمی دوسری چیزوں میں مصروف رہے، یہاں تک کہ (نماز کا مخصوص) وقت ضائع ہو جائے۔ ایک اور روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا ہم میں سے ہر ایک ایسا نہیں کرتا ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1824]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 1824 in Urdu