🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابُ مَا جَاءَ فِي هَوْلِ الْمَطْلَعِ وَشِدَّةِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ .
مطلع کی ہولناکی، اور قیامت کے دن کی شدت کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18337
وَعَنِ الْمِقْدَامِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" تَدْنُو الشَّمْسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى تَكُونَ مِنَ النَّاسِ قَدْرَ مِيلٍ، وَيُزَادُ فِي حَرِّهَا فَتَصْحَرُهُمْ، فَيَكُونُونَ فِي الْعَرَقِ بِقَدْرِ أَعْمَالِهِمْ، فَمِنْهُمْ مَنْ يَأْخُذُهُ الْعَرَقُ إِلَى كَعْبَيْهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَأْخُذُهُ إِلَى رُكْبَتَيْهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يَأْخُذُهُ إِلَى حِقْوَيْهِ، وَمِنْهُمْ مَنْ يُلْجِمُهُ إِلْجَامًا". وَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُشِيرُ بِيَدِهِ إِلَى فِيهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، عَنْ شَيْخِهِ: إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ عِرْقٍ الْحِمْصِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَدِيثُهُمْ حَسَنٌ.
سیدنا مقدام رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن سورج اتنا قریب آ جائے گا کہ وہ لوگوں سے ایک میل کے فاصلے جتنا رہ جائے گا اور اس کی گرمی زیادہ ہو جائے گی، جو انہیں جلائے گی اور لوگ اس صورتحال میں اپنے اعمال کے حساب سے پسینے کی مختلف مقداروں میں ہوں گے، کسی شخص کا پسینہ اس کے ٹخنوں تک آ رہا ہو گا، کسی کا پسینہ اس کے گھٹنوں تک آ رہا ہو گا، کسی کا پسینہ اس کے پیٹ کے نچلے حصے تک آ رہا ہو گا اور کسی کو پسینے کی لگام ڈالی گئی ہو گی۔ راوی کہتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اپنے منہ کی طرف اشارہ کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد ابراہیم بن محمد عرق حمصی کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال کی نقل کردہ حدیث حسن ہوتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18337]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (281/20)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23301»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 18337 in Urdu