الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ مَا جَاءَ فِي هَوْلِ الْمَطْلَعِ وَشِدَّةِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ .
مطلع کی ہولناکی، اور قیامت کے دن کی شدت کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18339
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: الْأَرْضُ كُلُّهَا نَارٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَالْجَنَّةُ مِنْ وَرَائِهَا كَوَاعِبُهَا، وَأَكْوَابُهَا، وَالَّذِي نَفْسُ عَبْدِ اللَّهِ بِيَدِهِ، إِنَّ الرَّجُلَ لَيَفِيضُ عَرَقًا حَتَّى تَسِيخَ فِي الْأَرْضِ قَامَتُهُ، ثُمَّ يَرْتَفِعُ حَتَّى يَبْلُغَ أَنْفَهُ، وَمَا مَسَّهُ الْحِسَابُ. قَالُوا: مِمَّ ذَاكَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ؟ قَالَ: مِمَّا يَرَى النَّاسُ يُلْقُونَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: قیامت کے دن ساری کی ساری زمین آگ ہو گی اور جنت اس کے پرے ہو گی، لوگ اس کی حوروں کو اور اس کے برتنوں کو دیکھیں گے، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں عبداللہ کی جان ہے، کوئی شخص اتنا پسینہ بہائے گا کہ زمین میں ان کا وجود پسینے میں ڈوبا ہو گا اور کسی کا پسینہ اس کی ناک تک پہنچ رہا ہو گا، حالانکہ ابھی اس کا حساب نہیں ہوا ہو گا۔ لوگوں نے دریافت کیا: اے ابوعبدالرحمن! اس کی وجہ کیا ہو گی؟ انہوں نے فرمایا: وہ صورتحال جس کا لوگ سامنا کریں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18339]
یہ روایت امام طبرانی نے موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18339]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8771)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 18339 in Urdu