الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. بَابٌ جَامِعٌ فِي الْبَعْثِ .
دوبارہ زندہ کیے جانے سے متعلق روایات کا مجموعہ
حدیث نمبر: 18357
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تُحْشَرُ هَذِهِ الْأُمَّةُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى ثَلَاثَةِ أَصْنَافٍ: فَصِنْفٌ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ، وَصِنْفٌ يُحَاسَبُونَ حِسَابًا يَسِيرًا وَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ، وَصِنْفٌ يَجِيئُونَ عَلَى حَمَائِلِهِمْ كَأَمْثَالِ الْجِبَالِ الرَّاسِيَةِ، فَيَقُولُ اللَّهُ - جَلَّ وَعَزَّ - لِلْمَلَائِكَةِ - وَهُوَ أَعْلَمُ بِهِمْ -: مَنْ هَؤُلَاءِ؟ فَيَقُولُونَ: رَبَّنَا، عَبِيدٌ مِنْ عَبِيدِكَ، كَانُوا يَعْبُدُونَكَ لَا يُشْرِكُونَ بِكَ شَيْئًا. فَيَقُولُ: حَطُّوهَا عَنْهُمْ، وَضَعُوهَا عَلَى الْيَهُودِ وَالنَّصَارَى، وَادْخُلُوا الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِي". قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن اس امت کا حشر تین اصناف میں کیا جائے گا، ایک قسم وہ ہو گی جو حساب کے بغیر جنت میں داخل ہو جائے گی، ایک قسم وہ ہو گی، جن سے معمولی حساب لیا جائے گا اور وہ جنت میں داخل ہو جائیں گے، ایک قسم وہ ہو گی جو پہاڑوں کی طرح کے اپنے بوجھ لے کر آئیں گے، اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرمائے گا حالانکہ وہ ان کے بارے میں زیادہ بہتر جانتا ہے، یہ کون لوگ ہیں؟ فرشتے جواب دیں گے: اے ہمارے پروردگار! یہ تیرے بندے ہیں جو تیری عبادت کیا کرتے تھے، یہ کسی کو تیرا شریک قرار نہیں دیتے تھے، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ان کا بوجھ ہٹا دو! اور یہودیوں اور عیسائیوں پر ڈال دو اور انہیں میری رحمت کے وسیلے سے جنت میں داخل کر دو۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے ”صحیح“ میں ایک حدیث مذکور ہے جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن مطر ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18357]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن مطر ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18357]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 18357 in Urdu