الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحِسَابِ .
حساب کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18377
وَعَنْ ثَوْبَانَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَظَّمَ شَأْنَ الْمَسْأَلَةِ فَقَالَ:" إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ جَاءَ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ يَحْمِلُونَ أَوْثَانَهُمْ عَلَى ظُهُورِهِمْ، فَيَسْأَلُهُمْ رَبُّهُمْ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فَيَقُولُونَ: رَبَّنَا، لَمْ تُرْسِلْ لَنَا رَسُولًا، وَلَمْ يَأْتِنَا لَكَ أَمْرٌ، وَلَوْ أَرْسَلْتَ إِلَيْنَا رَسُولًا، لَكُنَّا أَطْوَعَ عِبَادِكَ، فَيَقُولُ لَهُمْ رَبُّهُمْ: أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَمَرْتُكُمْ بِأَمْرٍ أَتُطِيعُونِي؟ فَيَأْخُذُ عَلَى ذَلِكَ مَوَاثِيقَهُمْ. فَيَقُولُ: اعْمِدُوا لَهَا فَادْخُلُوهَا، فَيَنْطَلِقُونَ حَتَّى إِذَا رَأَوْهَا فَرِقُوا فَرَجَعُوا. قَالُوا: رَبَّنَا، فَرِقْنَا مِنْهَا لَا نَسْتَطِيعُ أَنْ نَدْخُلَهَا، فَيَقُولُ: ادْخُلُوهَا دَاخِرِينَ". فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَوْ دَخَلُوهَا أَوَّلَ مَرَّةٍ كَانَتْ عَلَيْهِمْ بَرْدًا وَسَلَامًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ ضَعِيفَيْنِ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ فِي كِتَابِ الْقَدَرِ فِيمَنْ مَاتَ فِي الْفَتْرَةِ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سوال (یعنی حساب) کے مسئلے کی عظمت کا اظہار کرتے ہوئے یہ فرمایا: ”جب قیامت کا دن ہو گا تو زمانہ جاہلیت سے تعلق رکھنے والے لوگ آئیں گے انہوں نے اپنے بتوں کو اپنی پشتوں پر اٹھایا ہوا ہو گا، ان کا پروردگار ان سے سوال کرے گا تو وہ جواب دیں گے: اے ہمارے پروردگار! تو نے ہمارے لیے کسی رسول کو مبعوث نہیں کیا اور ہمارے پاس تیرا کوئی حکم نہیں آیا، اگر تو ہماری طرف رسول کو مبعوث کر دیتا تو ہم تیرے سب سے زیادہ فرمانبردار بندے بن جاتے، تو پروردگار اُن سے فرمائے گا: اس بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟ کہ اگر میں تمہیں کوئی حکم دوں تو تم میری اطاعت کرو گے؟ پھر پروردگار اس حوالے سے ان لوگوں سے پختہ عہد لے گا، پھر وہ فرمائے گا: تم لوگ اس (یعنی جہنم) کی طرف جاؤ! اور اس میں داخل ہو جاؤ، وہ لوگ روانہ ہوں گے، یہاں تک کہ جب وہ اسے دیکھیں گے تو اس سے ڈر جائیں گے اور واپس آ جائیں گے اور کہیں گے: ہم اُس سے ڈر گئے ہیں، ہم اس میں داخل ہونے کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں، پروردگار فرمائے گا: تم لوگ ذلیل ہو کر اس میں داخل ہو جاؤ۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر وہ لوگ پہلی مرتبہ میں، اُس میں داخل ہو جاتے تو وہ اُن کے لیے ٹھنڈک والی اور سلامتی والی ہو جاتی۔“
یہ روایت امام بزار نے دو ضعیف اسناد کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس سے پہلے کتاب القدر میں وہ احادیث گزر چکی ہیں، جو ان لوگوں کے بارے میں ہیں، جو زمانہ فترت میں فوت ہو گئے تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18377]
یہ روایت امام بزار نے دو ضعیف اسناد کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس سے پہلے کتاب القدر میں وہ احادیث گزر چکی ہیں، جو ان لوگوں کے بارے میں ہیں، جو زمانہ فترت میں فوت ہو گئے تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18377]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3433)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4169»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 18377 in Urdu