الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْحِسَابِ .
حساب کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18384
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَيْلٌ لِلْمَالِكِ مِنَ الْمَمْلُوكِ، وَوَيْلٌ لِلْمَمْلُوكِ مِنَ الْمَالِكِ، وَوَيْلٌ لِلْغَنِيِّ مِنَ الْفَقِيرِ، وَوَيْلٌ لِلْفَقِيرِ مِنَ الْغَنِيِّ، وَوَيْلٌ لِلشَّدِيدِ مِنَ الضَّعِيفِ، وَوَيْلٌ لِلضَّعِيفِ مِنَ الشَّدِيدِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ: مُحَمَّدِ بْنِ اللَّيْثِ، وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَقَالَ: يُخْطِئُ وَيُخَالِفُ، وَلَمْ أَجِدْهُ فِي الْمِيزَانِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الْأَعْمَشَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَنَسٍ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مملوک کے حوالے سے مالک کے لئے بربادی ہے اور مالک کے حوالے سے مملوک کے لئے بربادی ہے، غریب کے حوالے سے امیر کے لئے بربادی ہے اور امیر کے حوالے سے غریب کے لئے بربادی ہے، کمزور کے حوالے سے طاقتور کے لئے بربادی ہے اور طاقتور کے حوالے سے کمزور کے لئے بربادی ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد محمد بن لیث کے حوالے سے نقل کی ہے امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اس راوی کا تذکرہ کتاب الثقات میں کیا ہے اور یہ کہا: ہے: یہ غلطی کر جاتا ہے اور دوسروں کے برخلاف نقل کرتا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں نے ”میزان الاعتدال“ میں اس کا تذکرہ نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ اعمش نامی راوی نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے،
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18384]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3442) اخرجه ابو يعلى فى المسند (4009)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7562، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7719»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 18384 in Urdu