الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمِيزَانِ وَالصِّرَاطِ وَالْوُرُودِ .
میزان، پل صراط اور (جہنم پر) ”ورود“ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18440
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ يَذْكُرُ الْحَبِيبُ حَبِيبَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ قَالَ:" يَا عَائِشَةُ، أَمَّا عِنْدَ ثَلَاثٍ فَلَا: أَمَّا عِنْدَ الْمِيزَانِ حَتَّى يَثْقُلَ أَوْ يَخِفَّ فَلَا، وَأَمَّا عِنْدَ تَطَايُرِ الْكُتُبِ، فَإِمَّا أَنْ يُعْطَى بِيَمِينِهِ أَوْ يُعْطَى بِشِمَالِهِ فَلَا، وَحِينَ يَخْرُجُ عُنُقٌ مِنَ النَّارِ فَيَنْطَوِي عَلَيْهِمْ وَيَنْغَبِطُ عَلَيْهِمْ، وَيَقُولُ ذَلِكَ الْعُنُقُ: وُكِّلْتُ بِثَلَاثَةٍ، وُكِّلْتُ بِثَلَاثَةٍ: وُكِّلْتُ بِمَنِ ادَّعَى مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ، وَوُكِّلْتُ بِمَنْ لَا يُؤْمِنُ بِيَوْمِ الْحِسَابِ، وَوُكِّلْتُ بِكُلِّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ، فَيَنْطَوِي عَلَيْهِمْ وَيَطْرَحُهُمْ فِي غَمَرَاتِ جَهَنَّمَ، وَلِجَهَنَّمَ جِسْرٌ أَرَقُّ مِنَ الشَّعْرَةِ، وَأَحَدُّ مِنَ السَّيْفِ، عَلَيْهِ كَلَالِيبُ وَحَسَكٌ، تَأْخُذُ مَنْ شَاءَ اللَّهُ، وَالنَّاسُ عَلَيْهِ كَالطَّرْفِ، وَكَالْبَرْقِ، وَكَالرِّيحِ، وَكَأَجَاوِيدِ الْخَيْلِ، وَالرِّكَابِ، وَالْمَلَائِكَةُ يَقُولُونَ: رَبِّ، سَلِّمْ! سَلِّمْ! فَتَمُوجُ: فَسَالِمٌ، وَمَخْدُوشٌ سَلِمَ، وَمُكَوَّرٌ فِي النَّارِ عَلَى وَجْهِهِ". قُلْتُ: عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ طَرَفٌ مِنْهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا قیامت کے دن کوئی حبیب، اپنے حبیب کو یاد رکھے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے عائشہ! جہاں تک تین مقامات کا تعلق ہے تو (وہاں) نہیں، میزان کے پاس جب تک وہ بوجھل یا ہلکا نہیں ہو جاتا تو وہاں نہیں، جب نامہ اعمال دیے جائیں گے، جو یا دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا یا بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا، تو وہاں نہیں، اور جب جہنم میں سے ایک گردن نکلے گی اور انہیں لپیٹ میں لے گی اور ان پر چھا جائے گی، وہ گردن یہ کہے گی: مجھے تین افراد کے لئے مقرر کیا گیا ہے، مجھے تین افراد کے لئے مقرر کیا گیا ہے، مجھے اس کے لیے مقرر کیا گیا ہے، جو اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کی عبادت کرتا تھا، مجھے اس کے لیے مقرر کیا گیا ہے جو یوم حساب پر ایمان نہیں رکھتا تھا، اور مجھے ہر ظالم سرکش کے لئے مقرر کیا گیا ہے، پھر وہ انہیں لپیٹ میں لے گی اور انہیں جہنم کی گہرائی میں ڈال دے گی، جہنم پر ایک پل ہو گا جو بال سے زیادہ باریک اور تلوار سے زیادہ تیز ہو گا، اس پر آنکڑے اور کنڈے ہوں گے جس کے بارے میں اللہ کو منظور ہو گا وہ اسے پکڑ لیں گے، کچھ لوگ اس پل پر سے یوں گزریں گے جیسے پلک جھپکنا ہوتا ہے، جیسے بجلی ہوتی ہے، جیسے ہوا ہوتی ہے، جیسے تربیت یافتہ گھوڑا ہوتا ہے، جیسے سوار ہوتا ہے (یعنی وہ لوگ مختلف قسم کی رفتار سے گزریں گے) فرشتے یہ کہہ رہے ہوں گے: اے پروردگار! سلامتی عطا کرنا، اے پروردگار! سلامتی عطا کرنا، پھر وہ (پل) ہچکولے کھائے گا، تو کوئی سلامت رہے گا، کوئی زخمی ہو کر سلامت رہے گا اور کوئی چہرے کے بل جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18440]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18440]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (110/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 18440 in Urdu