الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمِيزَانِ وَالصِّرَاطِ وَالْوُرُودِ .
میزان، پل صراط اور (جہنم پر) ”ورود“ کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18447
وَعَنْ أَبِي سُمَيْنَةَ قَالَ: اخْتَلَفْنَا هَهُنَا فِي الْوُرُودِ، فَقَالَ بَعْضُنَا: لَا يَدْخُلُهَا مُؤْمِنٌ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: يَدْخُلُونَهَا جَمِيعًا، ثُمَّ يُنَجِّي اللَّهُ الَّذِينَ اتَّقَوْا، فَلَقِيتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ. فَقُلْتُ: إِنَّا اخْتَلَفْنَا هَهُنَا فِي ذَلِكَ، فَقَالَ بَعْضُنَا: لَا يَدْخُلُهَا مُؤْمِنٌ، وَقَالَ بَعْضُنَا: يَدْخُلُونَهَا جَمِيعًا؟ فَأَهْوَى بِإِصْبُعَيْهِ إِلَى أُذُنَيْهِ، وَقَالَ: صَمْتًا إِنْ لَمْ أَكُنْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْوُرُودُ الدُّخُولُ، لَا يَبْقَى بَرٌّ وَلَا فَاجِرٌ إِلَّا دَخَلَهَا، فَتَكُونُ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ بَرْدًا وَسَلَامًا كَمَا كَانَتْ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، حَتَّى إِنَّ لِلنَّارِ - أَوْ قَالَ: لِجَهَنَّمَ - ضَجِيجًا مِنْ بَرْدِهِمْ، ثُمَّ يُنَجِّي اللَّهُ الَّذِينَ اتَّقَوْا، وَيَذَرُ الظَّالِمِينَ". قُلْتُ لِجَابِرٍ: حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ مَوْقُوفٌ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوسمینہ بیان کرتے ہیں: ہمارے درمیان ”ورود“ کے بارے میں اختلاف ہو گیا، ہم میں سے کچھ کا یہ کہنا تھا کہ مومن جہنم میں داخل نہیں ہو گا اور کچھ کا یہ کہنا تھا (کافر اور مومن) سب اس میں داخل ہوں گے، پھر اللہ تعالیٰ پرہیزگار لوگوں کو نجات عطا کر دے گا راوی کہتے ہیں: میری ملاقات سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے ہوئی، میں نے ان سے کہا: ہمارے درمیان اس بارے میں اختلاف ہو گیا ہے، ہم میں سے کچھ کا یہ کہنا ہے: مومن اس میں داخل نہیں ہو گا اور کچھ کا یہ کہنا ہے: (کافر اور مومن) سب اس میں داخل ہوں گے، تو سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے اپنی دو انگلیاں اپنے دونوں کانوں کی طرف بڑھائیں اور فرمایا: یہ دونوں بہرے ہو جائیں اگر میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے نہ سنا ہو: ”ورود“ سے مراد داخل ہونا ہے، ہر نیک اور گناہ گار شخص اس میں داخل ہو گا، لیکن وہ اہل ایمان کے لیے ٹھنڈک اور سلامتی والی ہو گی، جس طرح وہ سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے لیے (ٹھنڈک و سلامتی والی) ہوئی تھی، یہاں تک کہ ان (اہل ایمان) کی ٹھنڈک کی وجہ سے آگ (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) جہنم کی گونج ہو گی، پھر اللہ تعالیٰ پرہیزگار لوگوں کو نجات عطا کر دے گا اور ظالموں کو چھوڑ دے گا۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے جو ”موقوف“ ہے اور اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18447]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18447]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14111، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8782»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 18447 in Urdu