🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
24. بَابُ فَضْلِ الْأَذَانِ .
اذان دینے کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1846
وعنهُ أَيْضًا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَلَاثَةٌ لَا يَهُولُهُمُ الْفَزَعُ الْأَكْبَرُ، وَلَا يَنَالُهُمُ الْحِسَابُ، هُمْ عَلَى كَثِيبٍ مِنْ مِسْكٍ حَتَّى يُفْرَغَ مِنْ حِسَابِ الْخَلَائِقِ: رَجُلٌ قَرَأَ الْقُرْآنَ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ وَأَمَّ بِهِ قَوْمًا وَهُمْ رَاضُونَ بِهِ، وَدَاعٍ يَدْعُو إِلَى الصَّلَوَاتِ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللَّهِ، وَعَبْدٌ أَحْسَنَ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ رَبِّهِ وَفِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ مَوَالِيهِ".
رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَقَدْ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الصَّمَدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْمُقْرِئُ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تین قسم کے لوگوں کو بڑی گھبراہٹ پریشانی کا شکار نہیں کرے گی انہیں حساب کا سامنا نہیں کرنا ہو گا، اور جب تک مخلوق کا حساب ختم نہیں ہوتا اس وقت تک وہ لوگ مشک کے بنے ہوئے ٹیلوں پر موجود ہیں گے، وہ شخص جس نے اللہ تعالی کی رضا کے حصول کے لئے قرآن پڑھا ہو اور اس کے حوالے سے لوگوں کی امامت کرتا ہو اور وہ لوگ اس سے راضی ہوں وہ بلانے والا شخص جو اللہ تعالی کی رضا کے حصول کے لئے نمازوں کی طرف بلاتا ہے (یعنی اذان دیتا ہے) اور وہ غلام جو اپنے اور اپنے پروردگار کے معاملات اور اپنے اور اپنے آقا کے معاملات کو احسن طریقے سے سرانجام دیتا ہے“۔
یہ روایت امام ترمذی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں بھی نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالصمد بن عبدالعزیز مقری ہے، جس کا ذکر ابن حبان نے کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1846]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 4784، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13584، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 1071»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 1846 in Urdu