🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَوْضِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کے حوض (کوثر) کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18465
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" أَنَا فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ، فَمَنْ وَرَدَ أَفْلَحَ، وَيُجَاءُ بِأَقْوَامٍ فَيُؤْخَذُ بِهِمْ ذَاتَ الشِّمَالِ فَأَقُولُ: أَيْ رَبِّ، فَيُقَالُ: مَا زَالُوا بَعْدَكَ مُرْتَدِّينَ عَلَى أَعْقَابِهِمْ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي أَوَّلِهِ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَا آخِذٌ بِحُجَزِكُمْ، اتَّقُوا النَّارَ، اتَّقُوا الْحُدُودَ، فَإِذَا مِتُّ تَرَكْتُكُمْ وَأَنَا فَرَطُكُمْ عَلَى الْحَوْضِ". وَذَكَرَ الْحَدِيثَ. وَالْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِهِ عِنْدَهُمْ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمْ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میں حوض پر تمہارا پیشرو ہوؤں گا، جو شخص اس پر وارد ہو گا، وہ کامیاب ہو جائے گا، کچھ لوگوں کو لایا جائے گا، پھر انہیں پکڑ کر بائیں طرف لے جایا جائے گا، تو میں کہوں گا: اے میرے پروردگار! تو یہ کہا: جائے گا: یہ لوگ تمہارے بعد ایڑیوں کے بل مرتد ہو گئے تھے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے اس کے آغاز میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تمہیں ڈب سے (یعنی پہلو سے) پکڑتا ہوں، تم لوگ جہنم سے بچو! تم لوگ حدود (کی خلاف ورزی کرنے) سے بچو! جب میں مر جاؤں گا، تو تمہیں چھوڑ جاؤں گا اور میں حوض پر تمہارا پیشرو ہوؤں گا۔“۔ اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔ یہ روایت امام بزار نے بھی نقل کی ہے، ان سب کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے اور وہ مدلس ہے ان کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18465]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1536) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10953) اخرجه احمد فى المسند (2327)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2323، وأخرجه صحيح البخاري برقم: 3171، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2087، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10953، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2895»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 18465 in Urdu