الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. بَابُ مَا جَاءَ فِي حَوْضِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
نبی اکرم ﷺ کے حوض (کوثر) کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18473
وَعَنِ الْفَرَزْدَقِ قَالَ: قَالَ لِي أَبُو هُرَيْرَةَ: يَا فَرَزْدَقُ، إِنِّي أَرَاكَ صَغِيرَ الْقَدَمَيْنِ، فَإِنْ أَمْكَنَكَ أَنْ يَكُونَ لَهُمَا عِنْدَ الْحَوْضِ مَكَانٌ فَافْعَلْ ; فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" حَوْضِي مَا بَيْنَ عَمَّانَ وَأَيْلَةَ، مَاؤُهُ أَشَدُّ بَيَاضًا مِنَ اللَّبَنِ، وَأَحْلَى مِنَ الْعَسَلِ، آنِيَتُهُ مِثْلُ عَدَدِ نُجُومِ السَّمَاءِ، مَنْ شَرِبَ مِنْهُ لَمْ يَظْمَأْ أَبَدًا".
فرزدق بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: اے فرزدق! میں دیکھ رہا ہوں کہ تمہارے پاؤں چھوٹے ہیں، اگر تمہارے لیے یہ ممکن ہو کہ حوض کے پاس ان دونوں کے لیے کوئی جگہ بنا سکتے ہو، تو تم ایسا کر لینا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”میرا حوض، عمان اور ایلہ کے درمیان فاصلے جتنا ہے، اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید، شہد سے زیادہ میٹھا ہے، اس کے برتن آسمان کے ستاروں کی تعداد جتنے ہیں، جو شخص اس میں سے پی لے گا وہ کبھی پیاسا نہیں ہو گا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18473]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2735، 7756»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 18473 in Urdu