🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. بَابٌ مِنْ ذَهَبٍ ، وَحَلْقَةٌ مِنْ فِضَّةٍ ، فَيَسْتَقْبِلُنِي النُّورُ الْأَكْبَرُ ، فَأَخِرُّ سَاجِدًا ، فَأُلْقِي مِنَ الثَّنَاءِ عَلَى اللَّهِ مَا لَمْ يُلْقِ أَحَدٌ قَبْلِي ، فَيُقَالُ لِي : ارْفَعْ رَأْسَكَ ، سَلْ تُعْطَهْ ، وَقُلْ تُسْمَعْ ، وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ . فَأَقُولُ : أُمَّتِي ، فَيُقَالُ [ لِي ] : لَكَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ شُعَيْرَةٍ مِنْ إِيمَانٍ " . قَالَ : " ثُمَّ أَسْجُدُ الثَّانِيَةَ " . قَالَ : " ثُمَّ أُلْقِي مِثْلَ ذَلِكَ ، وَيُقَالُ لِي مِثْلُ ذَلِكَ ، وَأَقُولُ : أُمَّتِي ! فَيُقَالُ : لَكَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ خَرْدَلٍ مِنْ إِيمَانٍ . ثُمَّ أَسْجُدُ الثَّالِثَةَ ، فَيُقَالُ لِي مِثْلُ ذَلِكَ ، ثُمَّ أَرْفَعُ رَأْسِي فَأَقُولُ : أُمَّتِي ، فَيُقَالُ [ لِي ] : لَكَ مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُخْلِصًا " . قُلْتُ : لِأَنَسٍ أَحَادِيثُ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ .
شفاعت کا مزید بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18507
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ: أَصْبَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ فَصَلَّى الْغَدَاةَ، فَجَلَسَ حَتَّى إِذَا كَانَ مِنَ الضُّحَى ضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ مَكَثَ مَكَانَهُ حَتَّى صَلَّى الْأُولَى وَالْعَصْرَ وَالْمَغْرِبَ، كُلُّ ذَلِكَ لَا يَتَكَلَّمُ، حَتَّى صَلَّى الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ، ثُمَّ قَامَ إِلَى بَيْتِهِ، فَقَالَ النَّاسُ لِأَبِي بَكْرٍ: أَلَا تَسْأَلُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا شَأْنُهُ؟ صَنَعَ الْيَوْمَ شَيْئًا لَمْ يَصْنَعْهُ قَطُّ! فَسَأَلَهُ فَقَالَ:" نَعَمْ. عُرِضَ عَلَيَّ مَا هُوَ كَائِنٌ مِنْ أَمْرِ الدُّنْيَا وَأَمْرِ الْآخِرَةِ، فَجُمِعَ الْأَوَّلُونَ وَالْآخِرُونَ بِصَعِيدٍ وَاحِدٍ، فَقَطَعَ النَّاسُ بِذَلِكَ حَتَّى انْطَلَقُوا إِلَى آدَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالْعَرَقُ يَكَادُ يُلْجِمُهُمْ، قَالُوا: يَا آدَمُ، أَنْتَ أَبُو الْبَشَرِ، وَأَنْتَ اصْطَفَاكَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّنَا، قَالَ: لَقِيتُ مِثْلَ الَّذِي لَقِيتُمْ، انْطَلِقُوا إِلَى أَبِيكُمْ بَعْدَ أَبِيكُمْ، إِلَى نُوحٍ، إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى آدَمَ وَنُوحًا وَآلَ إِبْرَاهِيمَ وَآلَ عِمْرَانَ عَلَى الْعَالَمِينَ".
قَالَ:" فَيَنْطَلِقُونَ إِلَى نُوحٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَقُولُونَ: اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّنَا، فَأَنْتَ اصْطَفَاكَ اللَّهُ، وَاسْتَجَابَ لَكَ فِي دُعَائِكَ، وَلَمْ تَدَعْ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَافِرِينَ دَيَّارًا، فَيَقُولُ: لَيْسَ ذَاكُمْ عِنْدِي، انْطَلِقُوا إِلَى إِبْرَاهِيمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ; فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - اتَّخَذَهُ خَلِيلًا. فَيَنْطَلِقُونَ إِلَى إِبْرَاهِيمَ فَيَقُولُ: لَيْسَ ذَاكُمْ عِنْدِي، انْطَلِقُوا إِلَى مُوسَى - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ; فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - كَلَّمَهُ تَكْلِيمًا، فَيَقُولُ مُوسَى: - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَيْسَ ذَاكُمْ عِنْدِي، وَلَكِنِ انْطَلِقُوا إِلَى عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ; فَإِنَّهُ كَانَ يُبْرِئُ الْأَكْمَهَ وَالْأَبْرَصَ، وَيُحْيِي الْمَوْتَى. فَيَقُولُ عِيسَى - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَيْسَ ذَاكُمْ عِنْدِي، انْطَلِقُوا إِلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلْيَشْفَعْ لَكُمْ إِلَى رَبِّكُمْ - عَزَّ وَجَلَّ -".
قَالَ:" فَيَنْطَلِقُونَ فَيَأْتِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَبَّهُ، فَيَخِرُّ سَاجِدًا قَدْرَ جُمُعَةٍ، وَيَقُولُ - عَزَّ وَجَلَّ -: ارْفَعْ رَأْسَكَ، وَقُلْ تُسْمَعْ، وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ". قَالَ:" فَيَرْفَعُ رَأْسَهُ، فَإِذَا نَظَرَ إِلَى رَبِّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - خَرَّ سَاجِدًا قَدْرَ جُمُعَةٍ أُخْرَى، فَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: ارْفَعْ رَأْسَكَ، وَقُلْ تُسْمَعْ، وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ".
قَالَ:" فَيَذْهَبُ لِيَقَعَ سَاجِدًا، فَيَأْخُذُ جِبْرِيلُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِضَبْعَيْهِ، فَيَفْتَحُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عَلَيْهِ مِنَ الدُّعَاءِ مَا لَا يَفْتَحُهُ عَلَى بَشَرٍ قَطُّ، يَقُولُ: رَبِّ خَلَقْتَنِي سَيِّدَ وَلَدِ آدَمَ وَلَا فَخْرَ، وَأَوَّلَ مَنْ تَنْشَقُّ عَنْهُ الْأَرْضُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا فَخْرَ، حَتَّى إِنَّهُ لَيَرِدُ عَلَيَّ الْحَوْضَ أَكْثَرُ مَا بَيْنَ صَنْعَاءَ وَأَيْلَةَ، ثُمَّ يُقَالُ: ادْعُوا الصِّدِّيقِينَ فَيَشْفَعُونَ، لِمَنْ أَرَادُوا".
قَالَ:" فَإِذَا فَعَلَ الشُّهَدَاءُ ذَلِكَ يَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: أَنَا أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ، أَدْخِلُوا جَنَّتِي مَنْ لَا يُشْرِكُ بِي شَيْئًا". قَالَ:" فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ، ثُمَّ يَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: انْظُرُوا فِي النَّارِ هَلْ تَلْقَوْنَ أَحَدًا عَمِلَ خَيْرًا قَطُّ؟".
قَالَ:" فَيَجِدُونَ فِي النَّارِ رَجُلًا فَيَقُولُونَ: هَلْ عَمِلْتَ خَيْرًا قَطُّ؟ فَيَقُولُ: لَا. غَيْرَ أَنِّي كُنْتُ أُسَامِحُ النَّاسَ فِي الْبَيْعِ [ وَالشِّرَاءِ ] ، فَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: اسْمَحُوا لِعَبْدِي كَإِسْمَاحِهِ إِلَى عَبِيدِي.
ثُمَّ يُخْرِجُونَ مِنَ النَّارِ رَجُلًا فَيَقُولُ لَهُ: هَلْ عَمِلْتَ خَيْرًا قَطُّ؟ فَيَقُولُ: لَا. غَيْرَ أَنِّي [ قَدْ ] أَمَرْتُ وَلَدِي إِذَا أَنَا مِتُّ فَأَحْرِقُونِي بِالنَّارِ، ثُمَّ اطْحَنُونِي حَتَّى إِذَا كُنْتُ مِثْلَ الْكُحْلِ فَاذْهَبُوا بِي فِي الْبَحْرِ فَاذْرُونِي فِي الرِّيحِ، فَوَاللَّهِ لَا يَقْدِرُ عَلَيَّ رَبُّ الْعَالَمِينَ أَبَدًا، فَقَالَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لَهُ: لِمَ فَعَلْتَ ذَلِكَ؟ قَالَ: مِنْ مَخَافَتِكَ!". قَالَ:" فَيَقُولُ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ -: انْظُرْ إِلَى مُلْكِ أَعْظَمِ مَلِكٍ، فَإِنَّ لَكَ مِثْلَهُ وَعَشَرَةَ أَمْثَالِهِ". قَالَ:" فَيَقُولُ: لِمَ تَسْخَرُ بِي وَأَنْتَ الْمَلِكُ؟! قَالَ: وَذَاكَ الَّذِي ضَحِكْتُ مِنْهُ مِنَ الضُّحَى". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُمْ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز پڑھائی، پھر آپ تشریف فرما ہوئے، یہاں تک کہ چاشت کا وقت ہو گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیئے پھر آپ اپنی جگہ پر رہے، یہاں تک کہ آپ نے ظہر، عصر اور مغرب کی نماز پڑھائی، اس دوران آپ نے کوئی گفتگو نہیں کی، یہاں تک کہ آپ نے عشاء کی نماز پڑھا دی، پھر آپ اُٹھ کر اپنے گھر تشریف لے گئے، لوگوں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سوال نہیں کریں گے کہ آپ کا کیا معاملہ ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آج جو طرز عمل اختیار کیا ہے وہ آپ نے پہلے کبھی نہیں کیا، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! دنیا کے معاملے سے متعلق اور آخرت کے معاملے سے متعلق جو کچھ بھی ہو گا، وہ میرے سامنے پیش کیا گیا، سب پہلے والے اور بعد والے لوگوں کو ایک میدان میں اکٹھا کیا جائے گا، لوگ اس صورتحال سے پریشان ہو جائیں گے، یہاں تک کہ وہ سیدنا آدم علیہ السلام کے پاس جائیں گے، پسینہ اتنا زیادہ ہو گا کہ انہیں لگام ڈال رہا ہو گا، وہ کہیں گے: اے سیدنا آدم (علیہ السلام)! آپ ابوالبشر ہیں، اللہ تعالیٰ نے آپ کو منتخب کیا آپ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں ہماری شفاعت کیجئے، تو سیدنا آدم علیہ السلام کہیں گے: مجھے بھی اسی صورتحال کا سامنا ہے جس کا سامنا تم لوگ کر رہے ہو، تم اپنے دوسرے جدامجد سیدنا نوح علیہ السلام کے پاس جاؤ! ”بے شک اللہ تعالیٰ نے آدم، نوح اور ابراہیم کی آل اور عمران کی آل کو تمام جہانوں میں سے منتخب کیا۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگ سیدنا نوح علیہ السلام کے پاس جائیں گے اور یہ کہیں گے: آپ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں ہماری شفاعت کیجئے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو منتخب کیا اس نے آپ کی دعا کو مستجاب کیا اور اس نے روئے زمین پر کافروں کو بستا ہوا نہیں رہنے دیا، تو سیدنا نوح علیہ السلام کہیں گے: میں یہ نہیں کر سکتا، تم لوگ سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے پاس جاؤ کیونکہ اللہ تعالی نے انہیں خلیل بنایا ہے، لوگ سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے پاس جائیں گے تو وہ یہ کہیں گے: میں یہ نہیں کر سکتا، تم لوگ سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے پاس جاؤ! کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ان کے ساتھ کلام کیا ہے، سیدنا موسیٰ علیہ السلام کہیں گے: میں یہ نہیں کر سکتا، تم لوگ سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے پاس جاؤ! کیونکہ وہ پیدائشی اندھے، برص (یعنی پھلبہری) کے مریض کو ٹھیک کر دیتے تھے اور مردے کو زندہ کر دیتے تھے، سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کہیں گے: میں یہ نہیں کر سکتا، تم اولاد آدم کے سردار کے پاس جاؤ! کیونکہ وہ پہلے فرد ہیں، جن کے لیے قیامت کے دن زمین کو شق کیا گیا، تم لوگ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤ! وہ تمہارے پروردگار کی بارگاہ میں تمہاری شفاعت کریں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ لوگ جائیں گے، سیدنا جبرائیل علیہ السلام اپنے پروردگار کے پاس آئیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پروردگار یہ فرمائے گا: اُسے اجازت دو! اور اُسے جنت کی خوشخبری دو!۔ (شاید یہاں عربی عبارت میں کوئی کمی ہے)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جائیں گے وہ سجدے میں چلے جائیں گے جو ایک ہفتے تک ہو گا، پروردگار فرمائے گا: تم اپنا سر اٹھاؤ! تم کہو تمہیں سنا جائے گا، تم شفاعت کرو تمھاری شفاعت قبول ہو گی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا سر اٹھائیں گے، جب آپ اپنے پروردگار کی طرف دیکھیں گے تو پھر سجدے میں چلے جائیں گے جو مزید ایک ہفتے کے لیے ہو گا، تو پروردگار فرمائے گا: تم اپنا سر اٹھاؤ، تم کہو تمہیں سنا جائے گا، تم شفاعت کرو، تمھاری شفاعت قبول ہو گی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آپ پھر سجدے میں جانے لگیں گئے تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام بازوؤں سے آپ کو پکڑ لیں گے، اس وقت اللہ تعالیٰ دعا کے ایسے کلمات آپ کے لئے کشادہ کرے گا کہ وہ کلمات اس نے کسی بشر کے لئے کبھی نہیں کشادہ نہیں کیے ہوں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کہیں گے: اے میرے پروردگار! تو نے مجھے اولاد آدم کا سردار بنایا ہے اور یہ بات میں فخر کے طور پر نہیں کہہ رہا، اور مجھے وہ پہلا فرد بنایا ہے جس کے لیے قیامت کے دن زمین کو شق کیا گیا، اور یہ بات فخر کے طور پر نہیں کہہ رہا۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) یہاں تک کہ اس حوض پر میرے پاس لوگ آئیں گے، جو اس سے زیادہ بڑا ہے، جتنا صنعاء اور ایلہ کے درمیان فاصلہ ہے، پھر یہ کہا: جائے گا: صدیقین کو بلاؤ، وہ شفاعت کریں گے، پھر یہ کہا: جائے گا: انبیاء کو بلاؤ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر ایک نبی آئے گا، اس کے ساتھ کچھ لوگ ہوں گے، کوئی نبی آئے گا اس کے ساتھ پانچ یا چھ افراد ہوں گے، کوئی نبی آئے گا، جس کے ساتھ کوئی نہیں ہو گا، پھر یہ کہا: جائے گا: شہداء کو بلاؤ! تو وہ جس کے بارے میں چاہیں گے اس کی شفاعت کریں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب شہداء ایسا کر لیں گے تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میں سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہوں، تم میری جنت میں ہر اُس شخص کو داخل کر دو جو کسی کو میرا شریک قرار نہ دیتا ہو۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر لوگ جنت میں داخل ہو جائیں گے تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تم جہنم کا جائزہ لو! کیا تمہیں کوئی ایسا شخص ملتا ہے جس نے کبھی کوئی بھلائی کی ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر وہ (یعنی فرشتے) جہنم میں ایک شخص کو پائیں گے، وہ دریافت کریں گے: کیا تم نے کبھی کوئی بھلائی کی ہے؟ وہ جواب دے گا: جی نہیں! البتہ میں خرید و فروخت کرتے ہوئے لوگوں کے ساتھ نرمی کا رویہ اختیار کرتا تھا، اللہ تعالٰی فرمائے گا: میرے بندے کے ساتھ نرمی کرو! جس طرح یہ میرے بندوں کے ساتھ نرمی کیا کرتا تھا۔ پھر وہ جہنم سے ایک شخص کو باہر نکالیں گے اور اس سے دریافت کریں گے: کیا تم نے بھی کوئی بھلائی کی ہے؟ وہ جواب دے گا: جی نہیں! البتہ یہ ہے کہ میں نے اپنی اولاد کو یہ حکم دیا تھا کہ جب میں مر جاؤں، تو تم مجھے آگ کے ذریعے جلا دینا، پھر تم مجھے پیس دینا یہاں تک کہ جب میں سرمے کی طرح (راکھ) ہو جاؤں تو تم مجھے سمندر میں لے جانا اور مجھے ہوا میں اُڑا دینا، اللہ کی قسم! تمام جہانوں کا پروردگار مجھے کبھی مشقت کا شکار نہیں کرے گا، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تم نے ایسا کیوں کیا؟ وہ جواب دے گا: تیرے خوف کی وجہ سے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرمائے گا: تم اس کا جائزہ لو، جو سب سے بڑی مملکت ہے، تمہیں اس کی مانند اور اس جیسا دس گنا مزید ملتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ شخص کہے گا: تو میرا مذاق کیوں اڑا رہا ہے؟ جبکہ تو بادشاہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس بات پر میں چاشت کے وقت ہنسا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے اور ان کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18507]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3465) اخرجه ابو يعلى فى المسند (56) اخرجه احمد فى المسند (15)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 18507 in Urdu