🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
26. بَابٌ مِنْ ذَهَبٍ ، وَحَلْقَةٌ مِنْ فِضَّةٍ ، فَيَسْتَقْبِلُنِي النُّورُ الْأَكْبَرُ ، فَأَخِرُّ سَاجِدًا ، فَأُلْقِي مِنَ الثَّنَاءِ عَلَى اللَّهِ مَا لَمْ يُلْقِ أَحَدٌ قَبْلِي ، فَيُقَالُ لِي : ارْفَعْ رَأْسَكَ ، سَلْ تُعْطَهْ ، وَقُلْ تُسْمَعْ ، وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ . فَأَقُولُ : أُمَّتِي ، فَيُقَالُ [ لِي ] : لَكَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ شُعَيْرَةٍ مِنْ إِيمَانٍ " . قَالَ : " ثُمَّ أَسْجُدُ الثَّانِيَةَ " . قَالَ : " ثُمَّ أُلْقِي مِثْلَ ذَلِكَ ، وَيُقَالُ لِي مِثْلُ ذَلِكَ ، وَأَقُولُ : أُمَّتِي ! فَيُقَالُ : لَكَ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ خَرْدَلٍ مِنْ إِيمَانٍ . ثُمَّ أَسْجُدُ الثَّالِثَةَ ، فَيُقَالُ لِي مِثْلُ ذَلِكَ ، ثُمَّ أَرْفَعُ رَأْسِي فَأَقُولُ : أُمَّتِي ، فَيُقَالُ [ لِي ] : لَكَ مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُخْلِصًا " . قُلْتُ : لِأَنَسٍ أَحَادِيثُ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ .
شفاعت کا مزید بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18510
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا جَمَعَ اللَّهُ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ فَقَضَى بَيْنَهُمْ وَفَرَغَ مِنَ الْقَضَاءِ بَيْنَهُمْ، قَالَ الْمُؤْمِنُونَ: قَدْ قُضِيَ بَيْنَنَا [ رَبُّنَا ] ، فَنُرِيدُ مَنْ يَشْفَعُ لَنَا إِلَى رَبِّنَا، انْطَلِقُوا بِنَا إِلَى آدَمَ ; فَإِنَّهُ أَبُونَا، وَخَلَقَهُ اللَّهُ بِيَدِهِ وَكَلَّمَهُ، فَيَأْتُونَهُ فَيُكَلِّمُونَهُ أَنْ يَشْفَعَ لَهُمْ فَيَقُولُ: عَلَيْكُمْ بِنُوحٍ. فَيَأْتُونَ نُوحًا فَيَدُلُّهُمْ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، فَيَأْتُونَ إِبْرَاهِيمَ فَيَدُلُّهُمْ عَلَى مُوسَى، فَيَأْتُونَ مُوسَى فَيَدُلُّهُمْ عَلَى عِيسَى، ثُمَّ يَأْتُونَ عِيسَى فَيَقُولُ: أَدُلُّكُمْ عَلَى النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ، فَيَأْتُونِي فَيَأْذَنُ اللَّهُ لِي أَنْ أَقُومَ، فَيَثُورُ مَجْلِسِي مِنْ أَطْيَبِ رِيحٍ شَمَّهَا أَحَدٌ، حَتَّى آتِيَ رَبِّي - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - فَيُشَفِّعَنِي وَيَجْعَلَ لِي نُورًا مِنْ شَعْرِ رَأْسِي إِلَى ظُفْرِ قَدَمِي. ثُمَّ يَقُولُ الْكُفَّارُ: هَذَا قَدْ وَجَدَ الْمُؤْمِنُونَ مَنْ شَفَعَ لَهُمْ، فَمَنْ يَشْفَعُ لَنَا؟ فَيَقُولُونَ: مَا هُوَ غَيْرَ إِبْلِيسَ، هُوَ الَّذِي أَضَلَّنَا، فَيَأْتُونَهُ فَيَقُومُ فَيَثُورُ مَجْلِسَهُ أَنْتَنُ رِيحٍ شَمَّهَا أَحَدٌ، ثُمَّ يُورِدُهُمْ جَهَنَّمَ وَيَقُولُ عِنْدَ ذَلِكَ:" وَقَالَ الشَّيْطَانُ لَمَّا قُضِيَ الْأَمْرُ إِنَّ اللَّهَ وَعَدَكُمْ وَعْدَ الْحَقِّ وَوَعَدْتُكُمْ فَأَخْلَفْتُكُمْ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: جب اللہ تعالیٰ سب پہلے والوں، سب بعد والوں کو جمع کرے گا اور ان کے درمیان فیصلہ کرے گا، جب وہ ان کے درمیان فیصلہ کر کے فارغ ہو جائے گا تو مومنین یہ کہیں گے: ہمارے پروردگار نے ہمارے درمیان فیصلہ کر دیا ہے، تو اب ہم یہ چاہتے ہیں کہ کوئی شخص ہمارے پروردگار کی بارگاہ میں ہماری شفاعت کرے، تم لوگ ہمارے ساتھ سیدنا آدم علیہ السلام کی طرف چلو! کیونکہ وہ ہمارے جدامجد ہیں، اللہ تعالیٰ نے اپنے دست قدرت کے ذریعے انہیں پیدا کیا ہے اور ان کے ساتھ کلام کیا ہے، وہ لوگ سیدنا آدم علیہ السلام کے پاس آئیں گے اور ان کے ساتھ یہ بات چیت کریں گے کہ سیدنا آدم علیہ السلام ان کی شفاعت کریں، تو سیدنا آدم علیہ السلام یہ کہیں گے: تم پر لازم ہے کہ سیدنا نوح علیہ السلام کے پاس جاؤ، وہ لوگ سیدنا نوح علیہ السلام کے پاس آئیں گے، سیدنا نوح علیہ السلام ان کی رہنمائی سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی طرف کریں گے، وہ لوگ سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے پاس آئیں گے، سیدنا ابراہیم علیہ السلام اُن کی رہنمائی سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی طرف کریں گے، وہ لوگ سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے پاس آئیں گے، سیدنا موسیٰ علیہ السلام ان کی رہنمائی سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی طرف کریں گے، پھر وہ لوگ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے پاس آئیں گے تو وہ یہ کہیں گے: میں تمہاری رہنمائی ”امی نبی“ کی طرف کرتا ہوں، تو وہ لوگ میرے پاس آئیں گے، اللہ تعالیٰ مجھے اجازت دے گا کہ میں کھڑا ہو جاؤں، تو میری محفل میں سب سے زیادہ پاکیزه ترین خوشبو پھیل جائے گی، جو کسی بھی شخص نے سونگھی ہو، یہاں تک کہ میں اپنے پروردگار کے پاس آ جاؤں گا، وہ میری شفاعت قبول کرے گا، وہ میرے لئے میرے سر کے بالوں سے لے کر میرے پاؤں کے ناخنوں تک نور بنائے گا، پھر کافر یہ کہیں گے: مؤمن نے تو اس کو پا لیا ہے، جو ان کی شفاعت کرے، ہماری شفاعت کون کرے گا؟ تو وہ کہیں گے: یہ کام صرف ابلیس کر سکتا ہے، جس نے ہمیں گمراہ کیا تھا، وہ لوگ اس کے پاس آئیں گے، وہ کھڑا ہو گا، تو اس کی محفل میں سب سے زیادہ بری بدبو پھیل جائے گی، جو کسی شخص نے سونگھی ہو، پھر وہ انہیں جہنم کے پاس لے جائے گا اس وقت وہ یہ کہے گا: جن کا ذکر قرآن میں ان الفاظ میں ہے: ”اور جب فیصلہ ہو جائے گا تو شیطان کہے گا: بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہارے ساتھ سچا وعدہ کیا تھا اور میں نے تمہارے ساتھ وعدہ کیا اور میں نے تمہارے ساتھ اس کی خلاف ورزی کی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زیاد بن انعم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18510]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (320/17)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 2804»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 18510 in Urdu