🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. بَابُ شَفَاعَةِ الْأَعْمَالِ .
اعمال کا شفاعت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18543
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الصِّيَامُ وَالْقُرْآنُ يَشْفَعَانِ فِي الْعَبْدِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، يَقُولُ الصِّيَامُ: أَيْ رَبِّ، مَنَعْتُهُ الطَّعَامَ وَالشَّهْوَةَ فَشَفِّعْنِي فِيهِ، وَيَقُولُ الْقُرْآنُ: مَنَعْتُهُ النَّوْمَ بِاللَّيْلِ فَشَفِّعْنِي فِيهِ". قَالَ:" فَيَشْفَعَانِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ عَلَى ضَعْفٍ فِي ابْنِ لَهِيعَةَ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”روزہ اور قرآن، قیامت کے دن بندے کی شفاعت کریں گے، روزہ کہے گا: اے میرے پروردگار! میں نے اسے کھانے سے اور نفسانی خواہش پوری کرنے سے روکے رکھا، تو اس کے بارے میں میری شفاعت قبول فرما لے! قرآن کہے گا: میں نے اسے رات کے وقت سونے سے روکے رکھا، تو اس کے بارے میں میری شفاعت قبول فرما لے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو اُن دونوں کی شفاعت قبول ہو گی۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے، اگرچہ ابن لہیعہ نامی راوی میں ضعف پایا جاتا ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18543]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (174/2)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6589»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 18543 in Urdu