الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابُ شَفَاعَةِ الصَّالِحِينَ .
نیک لوگوں کا شفاعت کرنا
حدیث نمبر: 18547
وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يُعْرَضُ أَهْلُ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ صُفُوفًا، فَيَمُرُّ بِهِمُ الْمُؤْمِنُونَ فَيَرَى الرَّجُلُ مِنْ أَهْلِ النَّارِ الرَّجُلَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ قَدْ عَرَفَهُ فِي الدُّنْيَا فَيَقُولُ: يَا فُلَانُ، أَمَا تَذْكُرُ يَوْمَ اسْتَغَثْتَنِي فِي حَاجَةِ كَذَا وَكَذَا؟". قَالَ:" فَيَذْكُرُ ذَلِكَ الْمُؤْمِنُ، فَيَعْرِفُهُ فَيَشْفَعُ لَهُ إِلَى رَبِّهِ فَيُشَفِّعُهُ فِيهِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن اہل جہنم کو صفوں کی شکل میں پیش کیا جائے گا، مؤمنین اُن کے پاس سے گزریں گے تو اہل جہنم میں سے ایک شخص مؤمنین میں سے ایک شخص کو دیکھے گا، جس سے وہ دنیا میں واقف تھا اور یہ کہے گا: اے فلاں! کیا تمہیں یاد ہے؟ فلاں دن تم نے فلاں فلاں کام کے سلسلے میں مجھ سے مدد لی تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: تو مؤمن کو وہ بات یاد آ جائے گی، وہ اُسے پہچان لے گا اور پھر وہ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں اس کی شفاعت کرے گا تو اس شخص کے بارے میں اس کی شفاعت قبول ہو گی۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18547]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18547]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4006)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6507»
الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
Majma al-Zawa'id Hadith 18547 in Urdu