الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. بَابُ مَا جَاءَ فِي رَحْمَةِ اللَّهِ تَعَالَى .
اللہ تعالیٰ کی رحمت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 18554
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَكُونُ قَوْمٌ فِي النَّارِ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَكُونُوا، ثُمَّ يَرْحَمُهُمُ اللَّهُ فَيُخْرِجُهُمْ مِنْهَا، فَيَكُونُونَ فِي أَدْنَى الْجَنَّةِ، فَيَغْتَسِلُونَ فِي نَهْرٍ يُقَالُ لَهُ: الْحَيَوَانُ. يُسَمِّيهِمْ أَهْلُ الْجَنَّةِ: الْجَهَنَّمِيِّينَ، لَوْ ضَافَ أَحَدُهُمْ أَهْلَ الْجَنَّةِ لَعَرَّسَهُمْ وَأَطْعَمَهُمْ، وَسَقَاهُمْ، وَلَحَفَهُمْ". وَلَا أَظُنُّهُ إِلَّا قَالَ:" وَلَزَوَّجَهُمْ لَا يَنْقُصُهُ ذَلِكَ شَيْئًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: کچھ لوگ جہنم میں اُس وقت تک رہیں گے جب تک اللہ کو منظور ہو گا کہ وہ اس میں رہیں، پھر اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے گا اور انہیں اُس (جہنم) میں سے نکال دے گا، وہ لوگ جنت کے سب سے نچلے درجے میں ہوں گے اور ایک نہر میں غسل کریں گے، جس کا نام ”حیوان“ ہو گا (جنت میں) اہل جنت انہیں ”جہنمی“ کا نام دیں گے (اور ان کا عالم یہ ہو گا، جو جہنم سے نکل کر جنت میں آئیں گے) کہ اگر ان میں سے کوئی ایک شخص چاہے تو تمام اہل جنت کو مہمان بنا لے، انہیں بستر فراہم کرے، انہیں کھانا کھلائے، انہیں پلائے، انہیں لحاف فراہم کرنے (راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں) اور اُن کی شادیاں کروا دے، تو بھی اس (جہنم سے جنت میں آ جانے والے فرد کو، جنت میں ملنے والی نعمتوں) میں کوئی کمی نہیں ہو گی۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عطاء بن سائب کا معاملہ مختلف ہے، وہ ثقہ ہے لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18554]
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عطاء بن سائب کا معاملہ مختلف ہے، وہ ثقہ ہے لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18554]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4979) اخرجه احمد فى المسند (4337)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4325، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7433، 7428»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 18554 in Urdu