🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. بَابُ مَا جَاءَ فِي رَحْمَةِ اللَّهِ تَعَالَى .
اللہ تعالیٰ کی رحمت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18559
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ عَبْدًا لَيُنَادِي فِي النَّارِ أَلْفَ سَنَةٍ: يَا حَنَّانُ، يَا مَنَّانُ، قَالَ: فَيَقُولُ اللَّهُ لِجِبْرِيلَ - عَلَيْهِ السَّلَامُ -: اذْهَبْ فَائْتِنِي بِعَبْدِي هَذَا. فَيَنْطَلِقُ جِبْرِيلُ فَيَجِدُ أَهْلَ النَّارِ مُنْكَبِّينَ يَبْكُونَ، فَيَرْجِعُ إِلَى رَبِّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَيُخْبِرُهُ، فَيَقُولُ: ائْتِنِي بِهِ ; فَإِنَّهُ فِي مَكَانِ كَذَا وَكَذَا، فَيَجِيءُ بِهِ فَيُوقِفُهُ عَلَى رَبِّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَيَقُولُ: يَا عَبْدِي، كَيْفَ وَجَدْتَ مَكَانَكَ وَمَقِيلَكَ؟ فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، شَرُّ مَكَانٍ وَشَرُّ مَقِيلٍ، فَيَقُولُ: رُدُّوا عَبْدِي، فَيَقُولُ: يَا رَبِّ مَا كُنْتُ أَرْجُو إِذَا أَخْرَجْتَنِي مِنْهَا أَنْ تُعِيدَنِي فِيهَا. فَيَقُولُ: دَعُوا عَبْدِي". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي ظِلَالٍ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایک شخص جہنم میں ایک ہزار سال تک ”یا حنان یا منان“ پکارتا رہے گا، اللہ تعالیٰ سیدنا جبرائیل علیہ السلام سے فرمائے گا: تم جاؤ اور میرے اس بندے کو میرے پاس لے کر آؤ! سیدنا جبرائیل علیہ السلام جائیں گے، وہ اہل جہنم کو پائیں گے، وہ سر جھکا کر (یا اوندھے ہو کر) رو رہے ہوں گے، وہ (یعنی سیدنا جبرائیل علیہ السلام) اپنے پروردگار کے پاس واپس آئیں گے اور اس کو یہ بات بتائیں گے، تو پروردگار فرمائے گا: تم اُس (بندے) کو میرے پاس لے کر آؤ! وہ فلاں فلاں مقام پر ہے، سیدنا جبرائیل علیہ السلام اسے ساتھ لائیں گے اور اس کے پروردگار کی بارگاہ میں کھڑا کر دیں گے، پروردگار دریافت کرے گا: اے میرے بندے! تو نے اپنی جگہ اور ٹھکانے کو کیسا پایا؟ وہ کہے گا: اے میرے پروردگار! سب سے بری جگہ اور سب سے برا ٹھکانہ، پروردگار فرمائے گا: میرے بندے کو واپس لے جاؤ! وہ بندہ کہے گا: اے میرے پروردگار! مجھے یہ امید نہیں تھی کہ اگر تو مجھے اس میں سے نکال دے گا، تو مجھے واپس اس میں بھیج دے گا، تو پروردگار فرمائے گا: میرے بندے کو چھوڑ دو!“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ابوظلال کا معاملہ مختلف ہے جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18559]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4210) اخرجه احمد فى المسند (230/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12998، وأخرجه شرح السنة برقم: 4361»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 18559 in Urdu