الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابٌ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 18578
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ بُشْرَى، وَهِيَ جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ، وَإِنَّ نَارَكُمْ - يَعْنِي هَذِهِ - جُزْءٌ مِنْ سَبْعِينَ جُزْءًا مِنْ سَمُومِ جَهَنَّمَ، وَمَا دَامَ الْعَبْدُ يَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ فَهُوَ فِي صَلَاةٍ مَا لَمْ يُحْدِثْ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”نیک خواب خوشخبری ہوتے ہیں اور وہ نبوت کے ستر اجزاء میں سے ایک جزء ہیں، اور تمہاری آگ (یعنی یہ دنیاوی آگ) جہنم کی آگ کے ستر اجزاء میں سے ایک جزء ہے، اور بندہ جب تک نماز کا انتظار کرتا رہتا ہے، وہ نماز کی حالت میں شمار ہوتا ہے جب تک اسے حدث لاحق نہیں ہوتا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبید بن اسحاق عطار ہے اور وہ متروک ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18578]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبید بن اسحاق عطار ہے اور وہ متروک ہے، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18578]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3490)، أخرجه مسند البزار برقم: 1864، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20357، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9057، 10532»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 18578 in Urdu