الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابٌ .
بلا عنوان
حدیث نمبر: 18580
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" اشْتَكَتِ النَّارُ إِلَى رَبِّهَا قَالَتْ: رَبِّ، أَكَلَ بَعْضِي بَعْضًا ; فَجَعَلَ لَهَا نَفَسَيْنِ: نَفَسٌ فِي الشِّتَاءِ، وَنَفَسٌ فِي الصَّيْفِ، فَشِدَّةُ مَا تَجِدُونَ مِنَ الْحَرِّ مِنْ حَرِّهَا، وَشِدَّةُ مَا تَجِدُونَ مِنَ الْبَرْدِ مِنْ زَمْهَرِيرِهَا". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ زِيَادُ النُّمَيْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جہنم نے اپنے پروردگار کی بارگاہ میں شکایت کرتے ہوئے یہ کہا: میرا ایک حصہ دوسرے کو کھا جاتا ہے، تو پروردگار نے اس کے لئے دو سانسیں مقرر کیں، تو اس کی ایک سانس گرمی کے موسم میں ہوتی ہے اور ایک سانس سردی کے موسم میں ہوتی ہے، اس کی گرمی کی وجہ سے تمہیں شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کی ٹھنڈک کی وجہ سے تمہیں شدید سردی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زیاد نمیری ہے اور وہ جمہور کے نزدیک ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18580]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زیاد نمیری ہے اور وہ جمہور کے نزدیک ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18580]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (4303)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 18580 in Urdu