الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابُ زِيَادَةِ أَهْلِ النَّارِ مِنَ الْعَذَابِ . قَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ يَعْلَى بْنِ مُنَبِّهٍ قَبْلَ هَذَا الْحَدِيثِ
اہل جہنم کے عذاب میں اضافہ ہونا
حدیث نمبر: 18601
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ فِي قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: زِدْنَاهُمْ عَذَابًا فَوْقَ الْعَذَابِ قَالَ: هِيَ خَمْسَةُ أَنْهَارٍ تَحْتَ الْعَرْشِ، يُعَذَّبُونَ بِبَعْضِهَا بِاللَّيْلِ، وَبِبَعْضِهَا بِالنَّهَارِ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”ہم ان کے لیے عذاب پر عذاب بڑھا دیں گے۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: یہ عرش کے نیچے موجود پانچ نہریں ہیں ان میں سے چند نہروں میں اہل جہنم کو رات کے وقت عذاب دیا جائے گا اور بعض میں دن کے وقت عذاب دیا جائے گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18601]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18601]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2660)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 18601 in Urdu