الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابٌ فِي أَهْلِ النَّارِ ، وَعَلَامَتِهَا ، وَأَوَّلِ مَنْ يُكْسَى حُلَلَهَا .
اہل جہنم اور ان کی علامت کا بیان اور سب سے پہلے کس کو اس (جہنم) کا حلہ پہنایا جائے گا؟
حدیث نمبر: 18611
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ [ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ] قَالَ:" أَوَّلُ مَنْ يُكْسَى حُلَّةً مِنَ النَّارِ إِبْلِيسُ، فَيَضَعُهَا عَلَى حَاجِبِهِ - أَوْ حَاجِبَيْهِ - وَيَسْحَبُهَا مَنْ بَعْدَهُ وَذُرِّيَّتُهُ مِنْ بَعْدِهِ - أَوْ مِنْ خَلْفِهِ - وَهُوَ يُنَادِي: يَا ثُبُورَاهْ، وَيُنَادُونَ: يَا ثُبُورَهُمْ مَرَّتَيْنِ، حَتَّى يَقِفُوا عَلَى النَّارِ فَيَقُولُ: يَا ثُبُورَاهُ، وَيَقُولُونَ: يَا ثُبُورِهِمْ فَيُقَالُ لَهُمْ: لَا تَدْعُوا الْيَوْمَ ثُبُورًا وَاحِدًا، وَادْعُوا ثُبُورًا كَثِيرًا". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، وَقَدْ وُثِّقَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سب سے پہلے آگ کا حلہ ابلیس کو پہنایا جائے گا، وہ اسے اپنی ”بھنو“ پر رکھے گا (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) بھنووں پر رکھے گا اور اپنے پیچھے کھینچ کر چلے گا، اس کی ذریت اس کے بعد ہو گی (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) اس کے پیچھے ہو گی اور وہ پکار کر کہہ رہا ہو گا: ہائے بربادی! اور اس کی ذریت کے لوگ دو مرتبہ کہیں گے: ہائے بربادی، یہاں تک کہ وہ لوگ جہنم کے پاس پہنچ جائیں گے، تو ابلیس کہے گا: ہائے میری بربادی، اور وہ لوگ کہیں گے: ہائے ہماری بربادی، تو ان سے کہا: جائے گا: آج تم ایک مرتبہ بربادی کا نہ کہو، بلکہ تم بکثرت بربادی کا تذکرہ کرو۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18611]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف علی بن زید کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18611]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3495) أخرجه احمد فى المسند (152/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12127، 12150، 13191»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 18611 in Urdu