الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابٌ فِيمَنْ فِي كِبْرِهِ يَدْخُلُ النَّارَ .
اس کا بیان، کہ کتنی بڑی (تعداد) جہنم میں داخل ہو گی
حدیث نمبر: 18624
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: نَزَلَتْ:" يَاأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمْ" إِلَى قَوْلِهِ:" عَذَابَ اللَّهِ شَدِيدٌ" عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسِيرٍ لَهُ فَرَفَعَ بِهَا صَوْتَهُ حَتَّى ثَابَ إِلَيْهِ أَصْحَابُهُ، فَقَالَ:" أَتَدْرُونَ أَيَّ يَوْمٍ هَذَا؟ يَوْمَ يَقُولُ اللَّهُ لِآدَمَ: قُمْ فَابْعَثْ بَعْثًا إِلَى النَّارِ مِنْ كُلِّ أَلْفٍ تِسْعُمِائَةٍ وَتِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ إِلَى النَّارِ، وَوَاحِدٌ إِلَى الْجَنَّةِ". فَكَبُرَ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَدِّدُوا وَقَارِبُوا وَأَبْشِرُوا، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا أَنْتُمْ فِي النَّاسِ إِلَّا كَالشَّامَةِ فِي جَنْبِ الْبَعِيرِ، أَوْ كَالرَّقْمَةِ فِي ذِرَاعِ الدَّابَّةِ، إِنَّ مَعَكُمْ لَخَلِيقَتَيْنِ مَا كَانَتَا فِي شَيْءٍ قَطُّ إِلَّا كَثَّرَتَاهُ: يَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ، وَمَنْ هَلَكَ مِنْ كَفَرَةِ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ مَهْدِيٍّ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ آیت نازل ہوئی (ارشاد باری تعالیٰ ہے:) ”اے لوگو! اپنے پروردگار سے ڈرو۔۔۔۔۔۔“۔ یہ آیت یہاں تک ہے: ”لیکن اللہ تعالیٰ کا عذاب شدید ہو گا۔“ یہ آیت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک سفر کے دوران نازل ہوئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آواز بلند کی، یہاں تک کہ آپ کے اصحاب آپ کے اردگرد اکٹھے ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم جانتے ہو؟ وہ کیسا دن ہو گا؟ اُس دن اللہ تعالیٰ سیدنا آدم علیہ السلام سے یہ فرمائے گا: تم اُٹھو اور ہر ایک ہزار میں سے نو سو ننانوے لوگوں کو جہنم کی طرف بھیج دو اور ایک فرد کو جنت کی طرف بھیجو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: مسلمانوں کو اس سے بڑی پریشانی ہوئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ٹھیک رہو، میانہ روی اختیار کرو اور یہ خوشخبری حاصل کرو! اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، دیگر لوگوں کے مقابلے میں تمہاری مثال یوں ہے، جیسے اونٹ کے پہلو پر تل ہوتا ہے، یا کسی جانور کے بازو پر ابھرا ہوا نشان ہوتا ہے، تمہارے ساتھ دو قسم کی مخلوق ایسی ہے کہ وہ جس کسی کے ساتھ ملیں گے، اُسے تعداد میں زیادہ کر دیں گے، وہ یاجوج ماجوج ہیں اور جنات اور انسانوں سے تعلق رکھنے والے وہ کافر ہیں جو ہلاک ہو چکے ہیں۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن مہدی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18624]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف محمد بن مہدی کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18624]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3122)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 18624 in Urdu