الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. بَابُ الْخُلُودِ لِأَهْلِ النَّارِ فِي النَّارِ ، وَأَهْلِ الْإِيمَانِ فِي الْجَنَّةِ .
اہل جہنم کا، جہنم میں اور اہل ایمان کا جنت میں ہمیشہ رہنا
حدیث نمبر: 18636
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: إِنَّ أَهْلُ النَّارِ يَدْعُونَ مَالِكًا فَلَا يُجِيبُهُمْ أَرْبَعِينَ عَامًا، ثُمَّ يَقُولُ: إِنَّكُمْ مَاكِثُونَ. ثُمَّ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ فَيَقُولُونَ: رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْهَا فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَالِمُونَ، فَلَا يُجِيبُهُمْ مِثْلَ الدُّنْيَا، ثُمَّ يَقُولُ: اخْسَئُوا فِيهَا وَلَا تُكَلِّمُونِ. ثُمَّ يَيْأَسُ الْقَوْمُ فَمَا هُوَ إِلَّا الزَّفِيرُ، وَالشَّهِيقُ تُشْبِهُ أَصْوَاتُهُمْ أَصْوَاتَ الْحَمِيرِ، أَوَّلُهَا شَهِيقٌ وَآخِرُهَا زَفِيرٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”اہل جہنم (جہنم کے داروغہ) ”مالک“ کو پکاریں گے، وہ چالیس سال تک انہیں جواب نہیں دے گا، پھر وہ کہے گا: ”تم اس میں رہو گے“ پھر وہ (یعنی اہل جہنم) اپنے پروردگار کو پکاریں گے اور یہ کہیں گے: اے ہمارے پروردگار! تو ہمیں اس سے نکال دے، اگر ہم نے دوبارہ ایسا کیا تو ہم ظالم ہوں گے۔“ تو پروردگار دنیا کی مدت جتنا عرصہ انہیں جواب نہیں دے گا، پھر وہ فرمائے گا: ”تم اس میں رسوا ہو کر رہو، اور تم میرے ساتھ کلام نہ کرو۔“ پھر وہ لوگ مایوس ہو جائیں گے اور پھر صرف چیخ و پکار کے آغاز والی، اور انتہائی ناپسندیدہ آواز ہو گی اور ان کی آواز گدھے کی آواز کے ساتھ مشابہت رکھتی ہو گی، جس کا ابتدائی حصہ گھٹا گھٹا ہوتا ہے اور اختتامی حصہ انتہائی ناپسندیدہ ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18636]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب صفة أهل النار/حدیث: 18636]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 18636 in Urdu