🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. بَابٌ فِيمَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ .
اس کا بیان، جو جنت میں حساب کے بغیر داخل ہو گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18693
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخَّرَ الظُّهْرَ إِلَى آخِرِ الْوَقْتِ، ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّى، ثُمَّ قَالَ:" رَأَيْتُ فِيمَا يَرَى النَّائِمُ أَنَّ الْأُمَمَ عُرِضَتْ عَلَيَّ، فَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَجِيءُ فِي خَمْسَةٍ أَوْ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ، فَرَأَيْتُ جَمَاعَةً كَثِيرَةً فَقُلْتُ: إِنَّهَا أُمَّتِي؟ فَقِيلَ: هَذِهِ أُمَّةُ مُوسَى. وَرَأَيْتُ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ أَبْيَضَ جَعْدًا، يَضْرِبُ إِلَى الْحُمْرَةِ، وَرَأَيْتُ - وَذَكَرَ كَلَامًا كَأَنَّ مَعْنَاهُ عَدَدٌ كَثِيرٌ - فَقِيلَ: إِنَّهَا أُمَّتُكَ، وَقِيلَ: إِنَّ لَكَ مَعَهُمْ سَبْعِينَ أَلْفًا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ وَلَا عَذَابٍ".
فَقَالَ عُكَاشَةُ الْأَسَدِيُّ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اجْعَلْنِي فِي هَؤُلَاءِ السَّبْعِينَ، فَقَالَ:" أَنْتَ مِنْهُمْ". فَقَالَ آخَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اجْعَلْنِي مِنْهُمْ، فَقَالَ:" سَبَقَكَ بِهَا عُكَاشَةُ". فَقَالَ الْقَوْمُ: مَنْ تَرَوْنَ هَؤُلَاءِ السَّبْعِينَ؟ فَقَالَ بَعْضُهُمْ: مَنْ رَقَّ قَلْبُهُ لِلْإِسْلَامِ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: قَوْمٌ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ لَمْ يُشْرِكُوا، أَوْ لَمْ يَعْبُدُوا شَيْئًا إِلَّا اللَّهَ. وَارْتَفَعَتْ أَصْوَاتُهُمْ، فَخَرَجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا هَذِهِ الْأَصْوَاتُ؟". فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، السَّبْعِينَ الَّذِينَ ذَكَرْتَ مَنْ هُمْ؟ قَالَ:" هُمُ الَّذِينَ لَا يَكْتَوُونَ، وَلَا يَسْتَرْقُونَ، وَلَا يَتَطَيَّرُونَ، وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ عَنْ شَيْخِهِ: عُمَرَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُجَالِدٍ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز آخری وقت تک مؤخر کر دی، پھر آپ تشریف لائے، آپ نے نماز پڑھائی، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ”میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے سامنے امتیں پیش کی گئیں، کوئی نبی پانچ افراد کے ساتھ آیا، کوئی اس سے زیادہ کے ساتھ تھا، پھر میں نے ایک بڑی جماعت کو دیکھا تو میں نے سوچا یہ میری امت ہو گی، تو بتایا گیا: یہ سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی امت ہے، پھر میں نے سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کو دیکھا، وہ سفید رنگت کے گھنگریالے بالوں کے مالک شخص تھے، ان کا رنگ سرخی مائل تھا، اور میں نے دیکھا، راوی کہتے ہیں: اس کے بعد ایسے الفاظ ہیں، جن کا مفہوم یہ بنتا ہے کہ میں نے ایک بڑی تعداد کو دیکھا، تو بتایا گیا: یہ آپ کی امت ہے، اور یہ بھی بتایا گیا کہ ان کے ہمراہ ستر ہزار ایسے لوگ ہوں گے جو کسی حساب اور عذاب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے۔“ تو سیدنا عکاشہ اسدی رضی اللہ عنہ نے کہا: یا رسول اللہ! آپ مجھے ان ستر (ہزار) لوگوں میں شامل کروا دیں (یعنی میرے لیے اس بارے میں دعا کریں) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ان میں سے ایک ہو، ایک اور صاحب بولے: یا رسول اللہ! آپ مجھے ان میں شامل کروا دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس حوالے سے عکاشہ تم پر سبقت لے گیا ہے۔ حاضرین نے (بعد میں ایک دوسرے سے) کہا: آپ لوگوں کی کیا رائے ہے کہ یہ ستر ہزار لوگ کون ہوں گے؟ کسی نے کہا: یہ وہ ہوں گے جن کا دل اسلام کے لیے نرم ہو گا، بعض نے کہا: یہ وہ لوگ ہوں گے جو مومنین ہوں گے اور انہوں نے کبھی شرک نہیں کیا ہو گا اور اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی کی عبادت نہیں کی ہو گی، اُن لوگوں کی آوازیں بلند ہوئیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے، آپ نے دریافت کیا: یہ آوازیں کس وجہ سے تھیں؟ لوگوں نے بتایا: یا رسول اللہ! ہم ان ستر ہزار لوگوں کا ذکر کر رہے تھے کہ وہ کون ہوں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ وہ لوگ ہوں گے جو داغ نہیں لگائیں گے اور جھاڑ پھونک نہیں کریں گے اور فال نہیں نکالیں گے اور اپنے پروردگار پر توکل کریں گے۔“
یہ روایت امام بزار نے اپنے استاد عمر بن اسماعیل بن مجالد کے حوالے سے نقل کی ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18693]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3541)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 18693 in Urdu