الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
15. بَابٌ فِيمَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ .
اس کا بیان، جو جنت میں حساب کے بغیر داخل ہو گا
حدیث نمبر: 18707
وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي سَبْعُونَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ". فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، زِدْنَا، فَقَالَ:" وَهَكَذَا". فَقَالَ عُمَرُ: يَا أَبَا بَكْرٍ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ أَدْخَلَهُمُ الْجَنَّةَ بِحَفْنَةٍ وَاحِدَةٍ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ عَلَى ضَعْفٍ فِي أَبِي هِلَالٍ الرَّاسِبِيِّ قَلِيلٍ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میری امت کے ستر ہزار لوگ کسی حساب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے۔“ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ہمارے لئے مزید (طلب) کیجئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اور اس طرح ہو گا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے سیدنا ابوبکر! اگر اللہ تعالیٰ چاہے، تو ایک ہی لپ کے ذریعے ان لوگوں کو جنت میں داخل کر سکتا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں اگرچہ ابوہلال راسبی نامی راوی میں تھوڑا سا ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18707]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں اگرچہ ابوہلال راسبی نامی راوی میں تھوڑا سا ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18707]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3548)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 18707 in Urdu