🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. بَابٌ فِيمَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ .
اس کا بیان، جو جنت میں حساب کے بغیر داخل ہو گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18713
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ رَبِّي أَعْطَانِي سَبْعِينَ أَلْفًا مِنْ أُمَّتِي يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ". فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَهَلَّا اسْتَزَدْتَهُ؟ قَالَ:" قَدِ اسْتَزَدْتُهُ فَأَعْطَانِي مَعَ كُلِّ رَجُلٍ سَبْعِينَ أَلْفًا". قَالَ عُمَرُ: فَهَلَّا اسْتَزَدْتَهُ؟ قَالَ:" قَدِ اسْتَزَدْتُهُ فَأَعْطَانِي هَكَذَا" وَفَرَّجَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ بَيْنَ يَدَيْ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: وَبَسَطَ بَاعَيْهِ، وَحَثَا عَبْدُ اللَّهِ، وَقَالَ هِشَامٌ: وَهَذَا مِنَ اللَّهِ، لَا نَدْرِي مَا عَدَدُهُ رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، [ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ ] وَفِي أَسَانِيدِهِمُ الْقَاسِمُ بْنُ مِهْرَانَ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدٍ، وَمُوسَى بْنُ عُبَيْدٍ هَذَا هُوَ مَوْلَى خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُسَيْدٍ، ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ، وَالْقَاسِمُ بْنُ مِهْرَانَ ذَكَرَهُ الذَّهَبِيُّ فِي الْمِيزَانِ، وَأَنَّهُ لَمْ يَرْوِ عَنْهُ إِلَّا سُلَيْمُ بْنُ عَمْرٍو النَّخَعِيُّ، وَلَيْسَ كَذَلِكَ، فَقَدْ رَوَى عَنْهُ هَذَا الْحَدِيثَ هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ، وَبَاقِي إِسْنَادِهِ مُحْتَجٌّ بِهِمْ فِي الصَّحِيحِ.
سیدنا عبدالرحمن بن ابوبکر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے پروردگار نے میری امت میں سے ستر ہزار ایسے لوگ مجھے عطا کیے ہیں، جو حساب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے مزید کی دعا کیوں نہیں کی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے مزید کی دعا کی، تو اس نے مجھے ہر ایک فرد کے ہمراہ ستر ہزار لوگ عطا کر دیے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ نے مزید کے بارے میں دعا کیوں نہیں کی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے اس سے مزید مانگا، تو اس نے مجھے اس طرح عطا کیا۔ یہاں عبداللہ بن ابوبکر نامی راوی نے اپنے آگے کشادگی کی، اور عبداللہ نے یہ کہا: ہے: انہوں نے اپنے دونوں بازو پھیلا دیئے اور عبداللہ نے لپ بنایا (یعنی دونوں ہتھیلیاں جوڑ لیں) ہشام نے یہ کہا: ہے: یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور اس کی تعداد کا پتہ نہیں چل سکتا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے، ان کی اسانید میں یہ بات مذکور ہے: یہ قاسم بن مہران کے حوالے سے موسیٰ بن عبید سے منقول ہے اور موسیٰ بن عبید نامی یہ راوی، خالد بن عبداللہ بن اسید کا غلام ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب الشقات میں کیا ہے اور قاسم بن مہران کا ذکر امام ذہبی نے ”میزان الاعتدال“ میں کیا ہے، اس کے حوالے سے صرف سلیم بن عمرو نخعی نے روایات نقل کی ہیں، حالانکہ ایسا نہیں ہے، کیونکہ ہشام بن حسان نے اس سے یہ حدیث روایت کی ہے، اس کی سند کے بقیہ رجال سے صحیح میں استدلال کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18713]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3546) اخرجه احمد فى المسند (170)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1708»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن ولکن عند الشواھد حدیث صحیح، ولہ شاہد


Majma al-Zawa'id Hadith 18713 in Urdu