🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
24. بَابٌ فِيمَا أَعَدَّهُ اللَّهُ - سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى - لِأَهْلِ الْجَنَّةِ .
اللہ تعالیٰ نے اہل جنت کے لئے کیا تیار کیا ہے؟ اس کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18730
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَبْدٍ السُّلَمِيِّ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ أَعْرَابِيٌّ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَسْمَعُكَ تَذْكُرُ فِي الْجَنَّةِ شَجَرَةً لَا أَعْلَمُ أَكْثَرَ شَوْكًا مِنْهَا - يَعْنِي الطَّلْحَ -. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَجْعَلُ مَكَانَ كُلِّ شَوْكَةٍ مِنْهَا خَصْوَةَ التَّيْسِ الْمَلْبُودِ - يَعْنِي الْخَصِيَّ - مِنْهَا سَبْعُونَ لَوْنًا مِنَ الطَّعَامِ، لَا يُشْبِهُ لَوْنٌ آخَرَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عقبہ بن عبدسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا ہوا تھا، اسی دوران ایک دیہاتی آ گیا۔ اس نے کہا: یا رسول اللہ! میں نے آپ کو جنت میں ایک درخت کا ذکر کرتے ہوئے سنا ہے اور میرے علم کے مطابق کسی اور درخت میں اس سے زیادہ کانٹے نہیں ہوتے، راوی کہتے ہیں: اس سے مراد ”طلح“ (نامی کانٹے دار درخت) تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کے ہر ایک کانٹے کی جگہ اس پر، ایسا پھل لگا دے گا جو نر جانور کے ایسے خصیوں جیسا ہو گا جن پر بال موجود ہوں، اس (پھل) میں 70 مختلف قسم کے کھانے کی چیز (یا ذائقہ) ہو گا، جن میں سے ہر ایک دوسرے سے مختلف ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب أهل الجنة/حدیث: 18730]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (130/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 18730 in Urdu