🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
28. بَابُ إِجَابَةِ الْمُؤَذِّنِ ، وَمَا يَقُولُ عِنْدَ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ .
مؤذن کو جواب دینا، غیر اذان اور اقامت کے وقت کیا پڑھا جائے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1878
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ إِذَا سَمِعَ الْمُؤَذِّنَ:" اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ، صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَعْطِهِ سُؤْلَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ"، وَكَانَ يُسْمِعُهَا مَنْ حَوْلَهُ، وَيُحِبُّ أَنْ يَقُولُوا مِثْلَ ذَلِكَ إِذَا سَمِعُوا الْمُؤَذِّنَ. قَالَ:" وَمَنْ قَالَ مِثْلَ ذَلِكَ إِذَا سَمِعَ الْمُؤَذِّنَ وَجَبَتْ لَهُ شَفَاعَةُ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السَّمِينُ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَالْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ وَغَيْرُهُمْ، وَوَثَّقَهُ دُحَيْمٌ وَأَبُو حَاتِمٍ وَأَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ الْمِصْرِيُّ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب مؤذن کو اذان دیتے ہوئے) سنتے تھے تو یہ پڑھتے تھے (یعنی اذان کے بعد یہ دعا مانگتے تھے:) ”اے اللہ! اے اس مکمل دعوت اور اس کے نتیجے میں کھڑی ہونے والی نماز کے پروردگار تو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نازل فرما اور قیامت کے دن انہوں نے جو مانگا ہے وہ انہیں عطا فرما“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے آس پاس موجود افراد کو یہ کلمات (بلند آواز میں پڑھ کر) سناتے تھے، اور آپ اس بات کو پسند کرتے تھے کہ وہ لوگ بھی اس کی مانند دعا مانگیں جب وہ مؤذن کو سنیں آپ نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص مؤذن کو سنے (اور اذان مکمل ہونے کے بعد) اس کی مانند کلمات پڑھے اس کے لئے قیامت کے دن سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت واجب ہو جائے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صدقہ بن عبداللہ سمین ہے، جسے امام أحمد امام بخاری رحمہ اللہ امام مسلم اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، جب کہ دحیم ابوحاتم اور أحمد بن صالح مصری نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1878]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3675، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 894»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 1878 in Urdu