الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. بَابُ التَّأْذِينِ لِلْفَوَائِتِ وَتَرْتِيبِهَا .
فوت شدہ نمازوں کے لئے اذان دینا اور انہیں ترتیب کے ساتھ ادا کرنا
حدیث نمبر: 1916
وَعَنْ الْجَعْدِ أَبِي عُثْمَانَ قَالَ: مَرَّ بِنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ فِي مَسْجِدِ بَنِي ثَعْلَبَةَ فَقَالَ: أَصَلَّيْتُمْ؟ قَالَ: فَقُلْنَا: نَعَمْ وَذَلِكَ صَلَاةُ الصُّبْحِ فَأَمَرَ رَجُلًا فَأَذَّنَ وَأَقَامَ ثُمَّ صَلَّى بِأَصْحَابِهِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ حَبِيبِ بْنِ سِبَاعٍ فِي بَابٍ فِيمَنْ صَلَّى صَلَاةً وَعَلَيْهِ غَيْرُهَا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ حَبِيبِ بْنِ سِبَاعٍ فِي بَابٍ فِيمَنْ صَلَّى صَلَاةً وَعَلَيْهِ غَيْرُهَا.
جعد ابوعثمان بیان کرتے ہیں: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بنو ثعلبہ کی مسجد میں ہمارے پاس سے گزرے انہوں نے دریافت کیا: کیا تم لوگوں نے نماز ادا کر لی ہے؟ ہم نے عرض کی: جی ہاں! راوی بیان کرتے ہیں: یہ صبح کی نماز کا واقعہ ہے پھر انہوں نے ایک شخص کو حکم دیا۔ اس نے اذان دی اور اقامت کہی تو انہوں نے اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھائی۔
یہ روایت امام ابویعلی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے حبیب بن سباع کی نقل کردہ حدیث، اس باب میں گزر چکی ہے، جس میں اس شخص کا بیان ہے، جو نماز ادا کرتا ہے، اور اس کے ذمہ کوئی دوسری نماز بھی لازم ہوتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1916]

الحكم على الحديث:
إسنادہ مرسل۔
Majma al-Zawa'id Hadith 1916 in Urdu