الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
71. بَابُ لُزُومِ الْمَسَاجِدِ .
مساجد کے ساتھ لزوم اختیار کرنا
حدیث نمبر: 2033
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنِ الشَّيْطَانَ ذِئْبُ الْإِنْسَانِ كَذِئْبِ الْغَنَمِ يَأْخُذُ الشَّاةَ الْقَاصِيَةَ وَالنَّاحِيَةَ، فَإِيَّاكُمْ وَالشِّعَابَ، وَعَلَيْكُمْ بِالْجَمَاعَةِ وَالْعَامَّةِ وَالْمَسْجِدِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْعَلَاءُ بْنُ زِيَادٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْعَلَاءُ بْنُ زِيَادٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”شیطان انسان کے لئے بھیڑیے کی حیثیت رکھتا ہے جیسے بکری کے لئے بھیڑیا خطرناک ہوتا ہے) وہ دور اور الگ ہونے والی بکری کو پکڑ لیتا ہے، تو تم لوگ گھاٹیوں میں جانے (یا مختلف گرہوں میں تقسیم ہونے) سے بچو! تم پر جماعت کے ساتھ رہنا عام افراد کے ساتھ رہنا اور مسجد میں رہنا لازم ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے علاء بن زیاد نامی راوی نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2033]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے علاء بن زیاد نامی راوی نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2033]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21524»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف لِانقطاعہ
Majma al-Zawa'id Hadith 2033 in Urdu