🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
76. بَابٌ فِيمَنْ نَشَدَ ضَالَّةً فِي الْمَسْجِدِ أَوْ يُنْشِدُ شِعْرًا أَوْ يَبِيعُ أَوْ يَبْتَاعُ وَنَحْوِ ذَلِكَ .
جو شخص مسجد میں کسی گمشدہ چیز کا اعلان کرے یا شعر سنائے یا کوئی چیز فروخت کرے یا کوئی چیز خریدے یا اس کی مانند کوئی اور کام کرے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2044
وَعَنْ ثَوْبَانَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ رَأَيْتُمُوهُ يُنْشِدُ شِعْرًا فِي الْمَسْجِدِ فَقُولُوا: فَضَّ اللَّهُ فَاكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَمَنْ رَأَيْتُمُوهُ يَنْشُدُ ضَالَّةً فِي الْمَسْجِدِ فَقُولُوا: لَا وَجَدْتَهَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَمَنْ رَأَيْتُمُوهُ يَبِيعُ وَيَبْتَاعُ فِي الْمَسْجِدِ فَقُولُوا: لَا أَرْبَحَ اللَّهُ تِجَارَتَكَ" كَذَلِكَ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ عَنْ أَبِيهِ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس شخص کو تم دیکھو کہ وہ مسجد میں شعر سنا رہا ہو تو تم یہ کہو اللہ تعالیٰ تمہارا منہ بند کر دے یہ بات تین مرتبہ کہو اور جس شخص کو تم دیکھو کہ وہ مسجد میں گمشدہ چیز کا اعلان کر رہا ہو تو تم تین مرتبہ یہ کہو تم اس چیز کو نہ پاؤ اور جس شخص کو تم دیکھو کہ وہ مسجد میں خرید و فروخت کر رہا ہو تو تم یہ کہو کہ اللہ تعالیٰ تمہاری تجارت میں فائدہ نہ دے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اسی طرح ارشاد فرمایا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں عبدالرحمن بن ثوبان کی اپنے والد کے حوالے سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور میں نے کسی کو ان کا (یعنی عبدالرحمن بن ثوبان کا) ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2044]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1454»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 2044 in Urdu