الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
77. بَابٌ مِنْهُ فِي كَرَامَةِ الْمَسَاجِدِ وَمَا نُهِيَ عَنْ فِعْلِهِ فِيهَا مِنْ تَشْبِيكِ الْأَصَابِعِ وَإِقَامَةِ الْحُدُودِ وَالْبَيْعِ وَنَحْوِ ذَلِكَ .
اسی سے متعلق بیان، مسجد کی کرامت کا بیان اور مسجد میں جن کاموں کو کرنے سے منع کیا گیا ہے جیسے انگلیاں ایک دوسرے میں داخل کرنا حدود قائم کرنا کوئی چیز فروخت کرنا اور اس طرح کے دیگر امور
حدیث نمبر: 2050
وَعَنْ مَكْحُولٍ رَفَعَهُ إِلَى مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ وَرَفَعَهُ مُعَاذٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" جَنِّبُوا مَسَاجِدَكُمْ صِبْيَانَكُمْ وَخُصُومَاتِكُمْ وَحُدُودَكُمْ وَشِرَاءَكُمْ وَبَيْعَكُمْ، وَجَمِّرُوهَا يَوْمَ جُمَعِكُمْ وَاجْعَلُوا عَلَى أَبْوَابِهَا مَطَاهِرَكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَمَكْحُولٌ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ، قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ:" لَا تُقَامُ الْحُدُودُ فِي الْمَسَاجِدِ" فِي آخِرِ الْحُدُودِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَمَكْحُولٌ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ، قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثُ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ:" لَا تُقَامُ الْحُدُودُ فِي الْمَسَاجِدِ" فِي آخِرِ الْحُدُودِ.
مکحول نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ تک ”مرفوع“ روایت کے طور پر اور سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک ”مرفوع“ حدیث کے طور پر یہ بات نقل کی ہے آپ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اپنی مساجد کو اپنے بچوں اپنے جھگڑوں اپنی حدودوں اپنی خرید و فروخت سے بچا کے رکھو اور جمعہ کے دن اس میں خوشبو لگاؤ اور ان کے دروازوں پر طہارت خانے بنواؤ“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے مکحول نامی شخص نے سیدنا معاذ سے سماع نہیں کیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا جبیر بن معطم رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث آگے آئے گی کہ مساجد میں حدود قائم نہ کی جائیں یہ حدود سے متعلق باب کے آخر میں آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2050]

تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني بقية الميم رواية ابل الكوفة المراسيل حديث 17186، أخرجه مسند البزار برقم: 3453، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1590»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
Majma al-Zawa'id Hadith 2050 in Urdu