🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
87. بَابُ انْتِظَارِ الصَّلَاةِ .
نماز کا انتظار کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2122
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ فِي الْمَكَارِهِ وَإِعْمَالُ الْأَقْدَامِ إِلَى الْمَسَاجِدِ وَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ يَغْسِلُ الْخَطَايَا غَسْلًا".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَزَادَ الْبَزَّارُ فِي أَوَّلِهِ:" أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا يُكَفِّرُ اللَّهُ بِهِ الْخَطَايَا"، وَزَادَ فِي أَحَدِ طَرِيقَيْهِ رَجُلًا وَهُوَ أَبُو الْعَيَّاسِ غَيْرُ مُسَمًّى وَقَالَ: إِنَّهُ مَجْهُولٌ، قُلْتُ: أَبُو الْعَيَّاسِ بِالْيَاءِ الْمُثَنَّاةِ آخِرَ الْحُرُوفِ وَالسِّينِ الْمُهْمَلَةِ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”طبیعت کو ناگوار گزرنے کے وقت اچھی طرح وضو کرنا زیادہ قدم اٹھا کر مساجد کی طرف جانا اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا گناہوں کو دھو دیتے ہیں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں امام بزار نے اس کے آغاز میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”کیا میں تمہاری رہنمائی اس چیز کی طرف نہ کروں جس سے اللہ تعالیٰ گناہوں کو ختم کر دیتا ہے؟“ اور انہوں نے اس کی دو اسناد میں ایک شخص کا ذکر اضافی کیا ہے، اور وہ ابوالعباس ہے وہ فرماتے ہیں: یہ مجہول ہے میں یہ کہتا ہوں: یہ لفظ ابوالعیاس ہے، جس میں ”ی“ ہے، اور ”س“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2122]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 468، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 477، 478، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 520/1، 982/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح، اس کے راوی صحیح کے راوی ہیں اور ایک طریق میں موجود راوی کی جہالت متن کی صحت پر اثر انداز نہیں ہوتی۔


Majma al-Zawa'id Hadith 2122 in Urdu