الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
87. بَابُ انْتِظَارِ الصَّلَاةِ .
نماز کا انتظار کرنا
حدیث نمبر: 2130
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: طَعِمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِ الْعَبَّاسِ أَوْ فِي بَيْتِ حَمْزَةَ فَقَالَ:" لَيَتَخَوَّضَنَّ نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي عَلَى مَا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ لَا يَكُنْ لَهُمْ حَظٌّ غَيْرُهُ، وَكَفَّارَاتُ الْخَطَايَا إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ، وَكَثْرَةُ الْخُطَا إِلَى الْمَسَاجِدِ، وَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَإِسْنَادُهُ صَحِيحٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَإِسْنَادُهُ صَحِيحٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے گھر میں یا شاید سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے گھر میں کھانا کھایا اور ارشاد فرمایا: ”میری امت سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگ اس چیز میں (ناحق) گھس جائیں گے (یعنی اس مال کو حاصل کریں گے) جو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو مال فئے کے طور پر عطا کیا ہے، اُن لوگوں کا اس کے علاوہ کوئی حصہ نہیں ہو گا، اور گناہوں کا کفارہ (یہ کام ہیں:) اچھی طرح وضو کرنا زیادہ قدموں کے ساتھ چل کر مسجد کی طرف جانا اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2130]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2130]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 2130 in Urdu