🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
97. بَابُ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ وَأَكْثَرِ مِنْهُ .
ایک کپڑے میں، یا اس سے زیادہ کپڑوں میں نماز ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2198
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُتَوَشِّحًا يَتَّقِي بِفُضُولِهِ حَرَّ الْأَرْضِ وَبَرْدَهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ:"مَا عَلَيْهِ غَيْرُهُ"، وَلَهُ طُرُقٌ عِنْدَهُ وَعِنْدَ مَنْ يَأْتِي ذِكْرُهُ، وَمَعْنَاهَا كُلِّهَا الصَّلَاةُ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کپڑے میں نماز ادا کی، جسے آپ نے توشیح کے طور پر لپیٹا ہوا تھا اور آپ اضافی کپڑے کے ذریعے زمین کی گرمی یا ٹھنڈک سے بچ رہے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ان کی روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”آپ کے جسم پر اس کے علاوہ اور کوئی کپڑا نہیں تھا“۔ انہوں نے یہ روایت کئی اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے کچھ کا ذکر آگے چل کے آئے گا ان تمام روایات سے یہی بات ثابت ہوتی ہے کہ ایک کپڑے میں نماز ادا کی گئی تھی۔ یہ روایت امام ابو أحمد اور امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2198]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 2316»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔


Majma al-Zawa'id Hadith 2198 in Urdu