الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
97. بَابُ الصَّلَاةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ وَأَكْثَرِ مِنْهُ .
ایک کپڑے میں، یا اس سے زیادہ کپڑوں میں نماز ادا کرنا
حدیث نمبر: 2205
وَعَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالَ: قَالَ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ: الصَّلَاةُ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ سُنَّةٌ كُنَّا نَفْعَلُهُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَا يُعَابُ عَلَيْنَا وَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ: إِنَّمَا كَانَ ذَلِكَ إِذْ كَانَ فِي الثِّيَابِ قِلَّةٌ فَأَمَّا إِذَا وَسَّعَ اللَّهُ فَالصَّلَاةُ فِي الثَّوْبَيْنِ أَزْكَى.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ مِنْ زِيَادَاتِهِ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ مِنْ رِوَايَةِ زِرٍّ عَنْهَا مَوْقُوفًا وَأَبُو نَضْرَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أُبَيٍّ وَلَا ابْنِ مَسْعُودٍ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ مِنْ زِيَادَاتِهِ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ مِنْ رِوَايَةِ زِرٍّ عَنْهَا مَوْقُوفًا وَأَبُو نَضْرَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أُبَيٍّ وَلَا ابْنِ مَسْعُودٍ.
ابونضر و بیان کرتے ہیں: سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک کپڑے میں نماز ادا کرنا سنت ہے جیسا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہم ایسا کیا کرتے تھے، اور ہم پر کوئی اعتراض نہیں کیا جاتا تھا۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایسا اس وقت ہوتا تھا جب کپڑے کم ہوتے تھے جب اللہ تعالیٰ نے گنجائش عطا کی ہو، تو دو کپڑوں میں نماز ادا کرنا زیادہ پاکیزہ ہے۔
یہ روایت عبداللہ نے اپنی زیادات میں نقل کی ہے امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے، جوزر نے ان سے ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے ابونضرہ نامی راوی نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، اور سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے بھی سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2205]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20769»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 2205 in Urdu