الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. بَابٌ فِي إِيمَانِ الْمَلَائِكَةِ .
فرشتوں کے ایمان کا بیان
حدیث نمبر: 228
عَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: مَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَبُوحُ بِهِ: أَنَّ أَحَدًا عَلَى إِيمَانِ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ عَلَيْهِمَا السَّلَامُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ الْجُفْرِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ لَا يُحْتَجُّ بِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ الْجُفْرِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ لَا يُحْتَجُّ بِهِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کو درست نہیں سمجھتے تھے کہ (کہ یہ کہا: یا سمجھا جائے) کوئی شخص سیدنا جبرائیل علیہ السلام اور سیدنا میکائیل علیہ السلام کے ایمان پر ہے (یعنی اُن جیسا ایمان رکھتا ہے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر جفری ہے اور وہ متروک ہے اس سے استدلال نہیں کیا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 228]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی حسن بن ابوجعفر جفری ہے اور وہ متروک ہے اس سے استدلال نہیں کیا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 228]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 6538، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6534»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 228 in Urdu