الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. بَابٌ فِي الْإِسْرَاءِ .
واقعہ معراج کا بیان
حدیث نمبر: 230
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَمَّا كَانَتْ لَيْلَةُ أُسْرِيَ بِي أَتَيْتُ عَلَى رَائِحَةٍ طَيِّبَةٍ، فَقُلْتُ: يَا جِبْرِيلُ، مَا هَذِهِ الرَّائِحَةُ الطَّيِّبَةُ؟ قَالَ: هَذِهِ رَائِحَةُ مَاشِطَةِ ابْنَةِ فِرْعَوْنَ وَأَوْلَادِهَا. قُلْتُ: وَمَا شَأْنُهَا؟ قَالَ: بَيْنَا هِيَ تُمَشِّطُ ابْنَةَ فِرْعَوْنَ ذَاتَ يَوْمٍ إِذْ سَقَطَ الْمِدْرَى مِنْ يَدِهَا، فَقَالَتْ: بِسْمِ اللَّهِ، فَقَالَتْ لَهَا ابْنَةُ فِرْعَوْنَ: أَبِي؟ قَالَتْ: لَا، وَلَكِنْ رَبِّي وَرَبُّ أَبِيكِ اللَّهُ. قَالَتْ: أُخْبِرُهُ بِذَا؟ قَالَتْ: نَعَمْ، فَأَخْبَرَتْهُ فَدَعَاهَا، فَقَالَ: يَا فُلَانَةُ، وَإِنَّ لَكِ رَبًّا غَيْرِي؟ قَالَتْ: نَعَمْ، رَبِّي وَرَبُّكَ اللَّهُ. وَأَمَرَ بِنُقْرَةٍ مِنْ نُحَاسٍ فَأُحْمِيَتْ، ثُمَّ أَمَرَ أَنْ تُلْقَى هِيَ وَأَوْلَادُهَا فِيهَا. قَالَتْ لَهُ: إِنَّ لِي إِلَيْكَ حَاجَةً. قَالَ: وَمَا حَاجَتُكِ؟ قَالَتْ: أُحِبُّ أَنْ تَجْمَعَ عِظَامِي وَعِظَامَ أَوْلَادِي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ فَتَدْفِنَنَا جَمِيعًا. قَالَ: ذَلِكَ عَلَيْنَا مِنَ الْحَقِّ. قَالَ: فَأَمَرَ بِأَوْلَادِهَا فَأُلْقُوا بَيْنَ أَيْدِيهَا وَاحِدًا وَاحِدًا إِلَى أَنِ انْتَهَى ذَلِكَ إِلَى صَبِيٍّ لَهَا مُرْضَعٍ، كَأَنَّهَا تَقَاعَسَتْ مِنْ أَجْلِهِ. قَالَ: يَا أُمَّهْ، اقْتَحِمِي، فَإِنَّ عَذَابَ الدُّنْيَا أَهْوَنُ مِنْ عَذَابِ الْآخِرَةِ، فَاقْتَحَمَتْ". قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: تَكَلَّمَ أَرْبَعَةٌ صِغَارٌ: عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ، وَصَاحِبُ جُرَيْجٍ، وَشَاهِدُ يُوسُفَ، وَابْنُ مَاشِطَةِ ابْنَةِ فِرْعَوْنَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جس رات مجھے سیر کروائی گئی، تو میں ایک پاکیزہ خوشبو کے پاس آیا، میں نے دریافت کیا: اے جبرائیل! یہ پاکیزہ خوشبو کس کی ہے؟ انہوں نے بتایا: یہ فرعون کی بیٹی اور اس کی اولاد کو کنگھی کرنے والی عورت کی خوشبو ہے، میں نے دریافت کیا: اس کا کیا معاملہ ہے؟ انہوں نے بتایا: ایک مرتبہ یہ عورت فرعون کی بیٹی کو کنگھی کر رہی تھی، اس دوران اُس کے ہاتھ سے کنگھی گر گئی، تو اُس نے کہا: اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے، فرعون کی بیٹی نے اُس سے دریافت کیا: کیا تم میرے باپ کو مراد لے رہی ہو؟ اُس عورت نے جواب دیا: جی نہیں! میری مراد، میرا اور تمہارے باپ کا پروردگار، اللہ تعالیٰ ہے، فرعون کی بیٹی نے کہا: کیا میں اپنے باپ کو یہ بات بتا دوں؟ اُس عورت نے کہا: جی ہاں! فرعون کی بیٹی نے فرعون کو یہ بات بتائی، تو فرعون نے اُس عورت کو بلوا لیا اور بولا: اے فلانہ! کیا تمہارا میرے علاوہ کوئی اور پروردگار ہے؟ اُس عورت نے جواب دیا: جی ہاں! میرا اور تمہارا پروردگار، اللہ تعالیٰ ہے، فرعون نے حکم دیا، تو تانبے کا ایک برتن گرم کیا گیا، پھر فرعون نے حکم دیا کہ اُس عورت اور اس کی اولاد کو اس میں ڈال دیا جائے، اُس سے پہلے اس عورت نے فرعون سے کہا: مجھے تم سے ایک کام ہے، فرعون نے دریافت کیا: تمہیں کیا کام ہے؟ اس عورت نے جواب دیا: میں یہ کہتی ہوں کہ تم میری ہڈیوں اور میری اولاد کی ہڈیوں کو ایک ہی کپڑے میں جمع کر دینا اور پھر ہمیں ایک ساتھ دفن کر دینا، فرعون نے کہا: یہ ہمارے ذمہ ہے، پھر فرعون نے حکم دیا: کہ اُس کی اولاد کو ایک، ایک کر کے اُس عورت کے سامنے اُس میں ڈال دیا جائے، ایسا ہی کیا گیا یہاں تک کہ اُس عورت کے دودھ پیتے بچے کی باری آ گئی، اس بچے کی وجہ سے وہ عورت پریشان ہوئی، تو اس (دودھ پیتے بچے) نے کہا: اے امی جان! حوصلہ رکھیں، کیونکہ دنیا کا عذاب، آخرت کے عذاب سے ہلکا ہے، تو وہ عورت کود گئی“۔
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: کم سنی میں چار بچوں نے کلام کیا ہے: سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نے، جریج کے واقعہ والے بچے نے، سیدنا یوسف علیہ السلام کے گواہ نے، اور فرعون کی بیٹی کو کنگھی کرنے والی عورت کے بچے نے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے، جبکہ امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، وہ ثقہ ہے لیکن اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 230]
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: کم سنی میں چار بچوں نے کلام کیا ہے: سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہ السلام نے، جریج کے واقعہ والے بچے نے، سیدنا یوسف علیہ السلام کے گواہ نے، اور فرعون کی بیٹی کو کنگھی کرنے والی عورت کے بچے نے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے، جبکہ امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عطاء بن سائب ہے، وہ ثقہ ہے لیکن اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 230]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 39/1 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 12279، 12280، اخرجه الامام أبو يعلى فى مسنده 2517 اورده المؤلف فى زوائد المسند 112 اورده المؤلف فى كشف الاستار 54، أخرجه مسند أحمد برقم: 2817، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12279، 42، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2903، 2904، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 288، 291، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5068»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 230 in Urdu