الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
114. بَابُ لَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ شَيْءٌ .
نماز کو کوئی چیز منقطع نہیں کرتی ہے
حدیث نمبر: 2311
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّهَا قَالَتْ: كَانَ يَفْرِشُ لِي حِيَالَ مَسْجِدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ يُصَلِّي وَأَنَا حِيَالُهُ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ خَلَا قَوْلَهَا:"وَكَانَ يُصَلِّي وَأَنَا حِيَالُهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ خَلَا قَوْلَهَا:"وَكَانَ يُصَلِّي وَأَنَا حِيَالُهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی مخصوص جگہ کے سامنے میرا بستر ہوتا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے ہوتے تھے، اور میں آپ کے سامنے ہوتی تھی۔ علامہ ہیثمی کہتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں یہ روایت امام ابوداؤد اور امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے ہیں: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کر رہے ہوتے تھے، اور میں آپ کے سامنے ہوتی تھی“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2311]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2311]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 2311 in Urdu