🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
118. بَابُ إِمَامَةِ الرَّجُلِ فِي رَحْلِهِ .
کسی شخص کا اپنے پالان میں رہتے ہوئے امامت کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2334
وَعَنْ عَلْقَمَةَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ أَتَى أَبَا مُوسَى الْأَشْعَرِيَّ فِي مَنْزِلِهِ فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ فَقَالَ أَبُو مُوسَى: تَقَدَّمْ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ فَإِنَّكَ أَقْدَمُ سِنًّا وَأَعْلَمُ قَالَ: بَلْ أَنْتَ تَقَدَّمْ فَإِنَّمَا أَتَيْنَاكَ فِي مَنْزِلِكَ وَمَسْجِدِكَ، فَأَنْتَ أَحَقُّ قَالَ: فَتَقَدَّمَ أَبُو مُوسَى فَخَلَعَ نَعْلَيْهِ فَلَمَّا سَلَّمَ قَالَ لَهُ: مَا أَرَدْتَ إِلَى خَلْعِهِمَا أَبِالْوَادِي الْمُقَدَّسِ أَنْتَ؟! رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُتَّصِلًا بِرِجَالٍ ثِقَاتٍ.
علقمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے ہاں ان کے گھر آئے نماز کا وقت ہوا تو سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ نے کہا: اے ابوعبدالرحمن آپ آگے بڑھیں کیونکہ آپ عمر میں بھی زیادہ ہیں، اور علم میں بھی زیادہ ہیں تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جی نہیں بلکہ تم آگے بڑھو ہم تمہارے پاس تمہارے گھر اور تمہاری نماز کی مخصوص جگہ پر آئے ہیں تو تم اس بات کے زیادہ حق دار ہو (کہ تم ہماری امامت کرو) راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ آگے بڑھے اور انہوں نے جوتے اتار دیے جب انہوں نے سلام پھیرا تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ نے یہ جوتے کیوں اتارے تھے؟ کیا آپ وادی مقدس میں تھے؟
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے یہ روایت امام طبرانی نے ”ثقہ“ رجال کے حوالے سے متصل روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2334]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 2334 in Urdu