🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
160. بَابُ صَلَاةِ الْحَاقِنِ .
ایسے شخص کا نماز ادا کرنا جس نے پیشاب یا پاخانہ کو روکا ہوا ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2490
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ كَانَ يَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ فَلَا يَشْهَدُ الصَّلَاةَ حَاقِنًا حَتَّى يَتَخَفَّفَ" فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي الِاسْتِئْذَانِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَدْ رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ وَفِيهِ السَّفْرُ بْنُ نُسَيْرٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ وَقَدْ وُثِّقَا، وَفِيهِمَا ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثٌ رَوَاهُ أَحْمَدُ فِي النَّهْيِ عَنْ أَنْ يَخُصَّ الْإِمَامُ نَفْسَهُ بِالدُّعَاءِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اس بات کی گواہی دیتا ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں تو وہ ایسی حالت میں نماز میں شریک نہ ہو کہ وہ پیشاب یا پاخانہ کو روکے ہوئے ہو جب تک وہ اس حوالے سے ہلکا پھلکا نہیں ہو جاتا“۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے یہ پوری روایت اجازت مانگنے کے متعلق باب میں آئے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر نقل کی ہے امام ابن ماجہ نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی سفر بن نسیر ہے، اور ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے ان دونوں کو ثقہ بھی قرار دیا گیا لیکن ان دونوں میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ اس سے پہلے ایک حدیث گزر چکی ہے، جسے امام أحمد نے روایت کیا ہے وہ اس باب میں ہے، جس میں اس بات کی ممانعت ہے کہ امام اپنی ذات کو دعا کے لئے مخصوص کرے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2490]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 617، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7505»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف۔


Majma al-Zawa'id Hadith 2490 in Urdu