🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
177. بَابٌ مَا جَاءَ فِي السِّوَاكِ .
مسواک کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے۔
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2564
وَعَنْ عَلِيٍّ: أَنَّهُ أَمَرَ بِالسِّوَاكِ وَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا تَسَوَّكَ ثُمَّ قَامَ يُصَلِّي قَامَ الْمَلَكُ خَلْفَهُ فَيَسْتَمِعُ لِقِرَاءَتِهِ فَيَدْنُو مِنْهُ - أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا - حَتَّى يَضَعَ فَاهُ عَلَى فِيهِ، فَمَا يَخْرُجُ مِنْ فِيهِ شَيْءٌ مِنَ الْقُرْآنِ إِلَّا صَارَ فِي جَوْفِ الْمَلَكِ، فَطَهِّرُوا أَفْوَاهَكُمْ لِلْقُرْآنِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ بَعْضَهُ إِلَّا أَنَّهُ مَوْقُوفٌ وَهَذَا مَرْفُوعٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: انہوں نے مسواک کرنے کا حکم دیا یہ بات بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”بندہ جب مسواک کر کے نماز ادا کرنے کے لئے کھڑا ہوتا ہے ایک فرشتہ اس کے پیچھے کھڑا ہو جاتا ہے، اور اس کی قرأت کو غور سے سنتا ہے وہ اس شخص کے قریب ہو جاتا ہے (یا اس کی مانند کوئی اور کلمہ راوی نے نقل کیا) یہاں تک کہ وہ فرشتہ اپنا منہ اس شخص کے منہ پر رکھ دیتا ہے، تو اس شخص کے منہ سے قرآن کا جو بھی حصہ نکلتا ہے وہ فرشتے کے اندر چلا جاتا ہے، تو تم قرآن کے لئے اپنے مونہوں کو پاک و صاف رکھو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس کا کچھ حصہ نقل کیا ہے، تاہم وہ روایت ”موقوف“ ہے، اور یہ ”مرفوع“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2564]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 603، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 580»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 2564 in Urdu