الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
194. بَابٌ الْقِرَاءَةِ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ .
ظہر اور عصر کی نماز میں قرأت
حدیث نمبر: 2682
عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: تَمَارَوْا فِي الْقِرَاءَةِ فِي الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ فَأَرْسَلُونِي إِلَى خَارِجَةَ بْنِ زَيْدٍ فَقَالَ: قَالَ أُبَيٌّ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُطِيلُ الْقِيَامَ وَيُحَرِّكُ شَفَتَيْهِ، فَقَدْ أَعْلَمُ أَنَّ ذَلِكَ لَمْ يَكُنْ إِلَّا لِقِرَاءَةٍ، وَأَنَا أَفْعَلُهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ زَيْدٍ وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ.
مطلب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: لوگوں نے ظہر اور عصر کی نماز میں قرأت کے بارے میں بحث شروع کی تو انہوں نے مجھے خارجہ بن زید کے پاس بھیجا انہوں نے بتایا: سیدنا ابی بن کعب نے یہ بات بیان کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم طویل قیام کرتے تھے، اور اپنے ہونٹوں کو حرکت دیتے تھے جس سے مجھے پتہ چلا تھا کہ یہ قرأت کی وجہ سے ہوتا تھا تو میں بھی ایسا ہی کرتا ہوں۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند کی ایک راوی کثیر بن زید ہے، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2682]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21070، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4915، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1273/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 2682 in Urdu