🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
203. بَابٌ السُّجُودِ .
سجود کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2759
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ مَرَّ عَلَى رَجُلٍ سَاجِدٍ وَرَأْسُهُ مَعْقُوصٌ فَجَلَّهُ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ: لَا تَعْقِصْ فَإِنَّ الشَّعْرَ يَسْجُدُ وَإِنَّ لَكَ بِكُلِّ شَعْرَةٍ أَجْرًا قَالَ: إِنَّمَا عَقَصْتُهُ لِكَيْ لَا يَتَتَرَّبَ قَالَ: إِنْ يَتَتَرَّبْ خَيْرٌ لَكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ ایک ایسے شخص کے پاس سے گزرے جو سجدے کی حالت میں تھا اور اس نے بالوں کا جوڑا بنایا ہوا تھا سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اسے کھول دیا جب اس شخص نے نماز مکمل کی تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا تم جوڑا نہ بنایا کرو کیونکہ بال بھی سجدہ کرتے ہیں، اور تمہیں ہر ایک بال کے عوض میں اجر ملے گا اس شخص نے کہا: میں نے یہ جوڑا اس لئے بنایا تھا تاکہ یہ بال خاک آلود نہ ہو جائیں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر یہ خاک آلود ہو جائیں تو یہ تمہارے حق میں زیادہ بہتر ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2759]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔


Majma al-Zawa'id Hadith 2759 in Urdu