الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
206. بَابٌ صِفَةِ الصَّلَاةِ وَالتَّكْبِيرِ فِيهَا .
نماز کا طریقہ اور اس میں تکبیر کہنا
حدیث نمبر: 2799
قَالَ أَحْمَدُ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: أَهْلُ مَكَّةَ يَقُولُونَ: أَخَذَ ابْنُ جُرَيْجٍ الصَّلَاةَ مِنْ عَطَاءٍ وَأَخَذَهَا عَطَاءٌ مِنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ وَأَخَذَهَا ابْنُ الزُّبَيْرِ مِنْ أَبِي بَكْرٍ وَأَخَذَهَا أَبُو بَكْرٍ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا رَأَيْتُ أَحْسَنَ صَلَاةً مِنِ ابْنِ جُرَيْجٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام أحمد بیان کرتے ہیں: امام عبدالرزاق نے ہمیں یہ بات بیان کی ہے وہ فرماتے ہیں: اہل مکہ یہ کہتے ہیں: ابن جریج نے نماز کا طریقہ عطاء سے حاصل کیا ہے، اور عطاء نے اس کو ابن زبیر سے حاصل کیا ہے، اور ابن زبیر نے اسے سیدنا ابوبکر سے حاصل کیا ہے، اور سیدنا ابوبکر نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حاصل کیا ہے۔ (امام عبدالرزاق فرماتے ہیں:) میں نے ابن جریج سے زیادہ اچھے طریقے سے نماز ادا کرتے ہوئے کسی کو نہیں دیکھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2799]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2799]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
Majma al-Zawa'id Hadith 2799 in Urdu