🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
51. بَابٌ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 283
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: بَيْنَمَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ مَرَّتْ سَحَابَةٌ، فَقَالَ:" هَلْ تَدْرُونَ مَا هَذِهِ؟". قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" الْعَنَانُ وَزَوَايَا الْأَرْضِ يَسُوقُهُ اللَّهُ إِلَى مَنْ لَا يَشْكُرُهُ مِنْ عِبَادِهِ وَلَا يَدْعُونَهُ، أَتَدْرُونَ مَا هَذِهِ فَوْقَكُمْ؟". قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" الرَّقِيعُ، مَوْجٌ مَكْفُوفٌ، وَسَقْفٌ مَحْفُوظٌ، أَتَدْرُونَ كَمْ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهَا؟". قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" مَسِيرَةُ خَمْسِمِائَةِ عَامٍ"، ثُمَّ قَالَ:" أَتَدْرُونَ مَا الَّتِي فَوْقَهَا؟" قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" سَمَاءٌ أُخْرَى. أَتَدْرُونَ كَمْ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهَا؟ قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" مَسِيرَةُ خَمْسِمِائَةِ عَامٍ". حَتَّى عَدَّ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ، ثُمَّ قَالَ:" هَلْ تَدْرُونَ مَا فَوْقَ ذَلِكَ". قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" الْعَرْشُ". قَالَ: تَدْرُونَ كَمْ بَيْنَهُ وَبَيْنَ السَّمَاءِ السَّابِعَةِ؟" قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" مَسِيرَةُ خَمْسِمِائَةِ عَامٍ"، ثُمَّ قَالَ:" أَتَدْرُونَ مَا هَذِهِ تَحْتَكُمْ؟" قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" أَرْضٌ، أَتَدْرُونَ مَا تَحْتَهَا؟" قُلْنَا: اللَّهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" أَرْضٌ أُخْرَى، أَتَدْرُونَ كَمْ بَيْنَهُمَا؟" قُلْنَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ:" مَسِيرَةُ سَبْعِمِائَةِ عَامٍ"، حَتَّى عَدَّ سَبْعَ أَرَضِينَ، ثُمَّ قَالَ:" وَايْمُ اللَّهِ، لَوْ دَلَّيْتُمْ بِحَبْلٍ لَهَبَطَ"، ثُمَّ قَرَأَ:" هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ غَيْرَ أَنَّهُ ذَكَرَ: بَيْنَ كُلِّ أَرْضٍ وَأَرْضٍ خَمْسَمِائَةِ عَامٍ، وَهُنَا سَبْعُمِائَةِ عَامٍ، وَعِنْدَهُ أَيْضًا:" لَوْ دَلَّيْتُمْ بِحَبْلٍ لَهَبَطَ عَلَى اللَّهِ"، وَهُنَا لَمْ يَذْكُرِ الْجَلَالَةَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، اس دوران بادل گزرا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم لوگ جانتے ہو، یہ کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، آپ نے ارشاد فرمایا: یہ عنان ہے اور یہ زمین کے دور دراز کے گوشوں تک جاتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے اُن لوگوں کی طرف بھی بھیج دیتا ہے کہ اُس کے بندوں میں سے جو لوگ اُس کا شکر نہیں کرتے ہیں، اور اُس کی عبادت نہیں کرتے ہیں، کیا تم لوگ جانتے ہو، اس کے اوپر کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اُس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ نے فرمایا: (اس سے اوپر) رقیع ہے، جو ایک مکفوف موج ہے اور محفوظ چھت ہے، کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو؟ کہ تمہارے اور اُس کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ نے فرمایا: پانچ سو سال کی مسافت کا فاصلہ ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کیا تم جانتے ہو کہ اُس سے اوپر کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ نے فرمایا: دوسرا آسمان ہے، کیا تم جانتے ہو؟ تمہارے اور اس کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ سو سال کی مسافت کا فاصلہ ہے، یہاں تک کہ آپ نے سات آسمانوں کو شمار کروایا، پھر آپ نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو؟ اس سے اوپر کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اُس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عرش ہے، آپ نے فرمایا: کیا تم جانتے ہو؟ اُس (یعنی عرش) اور ساتویں آسمان کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اُس کا رسول بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ سو سال کی مسافت کا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم لوگ جانتے ہو؟ تمہارے نیچے کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اُس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ نے فرمایا: زمین ہے، کیا تم جانتے ہو؟ اُس کے نیچے کیا ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ بہتر جانتا ہے، آپ نے فرمایا: ایک اور زمین ہے، کیا تم جانتے ہو؟ دونوں کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟ ہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں، آپ نے فرمایا: سات سو سال کی مسافت کا، یہاں تک کہ آپ نے سات زمینیں شمار کروائیں، پھر آپ نے فرمایا: اللہ کی قسم! اگر تم کوئی رسی لٹکاؤ گے تو وہ نیچے جائے گی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”وہی اول ہے، آخر ہے، ظاہر ہے، باطن ہے، اور وہ ہر چیز کے بارے میں علم رکھنے والا ہے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: دو زمینوں کے درمیان پانچ سو سال کی مسافت کا فاصلہ ہے“ جبکہ یہاں یہ ذکر ہوا ہے کہ وہ فاصلہ سات سو سال کی مسافت کا ہے، اسی طرح امام ترمذی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں، اگر تم کوئی رسی لٹکاؤ گے تو وہ اللہ تعالیٰ پر جائے گی“۔ اور یہاں اسم جلالت ذکر نہیں ہوا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبدالملک ہے، اور وہ متروک الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 283]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 370/2 اورده المؤلف فى زوائد المسند 3325، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3298، وأخرجه مسند أحمد برقم: 8610»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 283 in Urdu