🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
209. بَابُ التَّشَهُّدِ وَالْجُلُوسِ وَالْإِشَارَةِ بِالْإِصْبَعِ فِيهِ .
تشہد، جلوس (یعنی بیٹھنا) اور اس دوران انگلی کے ذریعے اشارہ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2842
وَعَنْ أَسَامَةَ بْنِ حَارِثَةَ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاضِعًا يَدَهُ أَرَاهُ عَلَى فَخِذِهِ يُشِيرُ بِإِصْبَعِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ عَنْ غَيْلَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَسْمَاءَ بْنِ حَارِثَةَ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ وَلَا أَبَاهُ.
سیدنا اسامہ بن حارثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے ہاتھ کو رکھے ہوئے دیکھا راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے روایت میں یہ الفاظ ہیں: کہ اپنے زانوں پر ہاتھ رکھے ہوئے دیکھا کہ آپ اپنی انگلی کے ذریعے اشارہ کر رہے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں غیلان بن عبداللہ کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے ان کے دادا اسماء بن حارثہ سے نقل کی ہے میں نے کسی کو اس راوی اور اس کے والد کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2842]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 870»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 2842 in Urdu